ورلڈ کپ 2019آ رہا ہے اور آپ بھی اس کے سنسنی خیز لمحات کو مس نہیں کرنا چاہیں گے ۔ اپنے مینیو ، اپنی جگہ تیار کریں اور اپنی آفرزاور سوشل میڈیا پر حکمت عملی وضع کریں اور سب کو بتادیں کہ وہ اس پارٹی میں مدعو ہیں ( اور جب وہ آئیں تو اس کو شایان شان بنائیں

شیف، آپ اپنے کسٹمرز کو بہتر طور پر جانتے ہیں اس لئے ان آئیڈیاز کو بغور دیکھیں اور اپنے کسٹمرز کے لئے بہترسے بہترین کا انتخاب کریں جو آپ کے مقام اور ریسٹورینٹ دونوں کے لئے موزوں ہو ۔

1. سب کو بتائیں کہ آپ کرکٹ ورلڈ کپ دکھا رہے ہیں اور فوری بکنگ کے لئے بہترین ڈیل آفر کر رہے ہیں ۔ اپنے سوشل میڈیا پر اس کا خوب چرچا کریں اور پیشگی طور پر ہفتوں سے اس کی تشہیر کریں تاکہ گروپ ٹیبل بک کر سکیں ۔ کوشش کریں کہ ایسی بکنگ ایک ماہ قبل 25% آف ، تین ہفتے پہلے 20% آف، دو ہفتے پہلے 15% آف اور ایک ہفتہ قبل10% آف کے ساتھ ہوں

2. ڈسکاءونٹس

الف:
انفرادی : آپ کے ریسٹورینٹ میں آنے والے پہلے10افراد کو10فیصد ڈسکاءونٹ کی پیش کش کریں ۔

ب:
عام راہ گیروں کو حیرت انگیز ڈسکاءونٹ کی پیش کش کریں جو واقعی مقبول عام ہو ۔ جیسے جی بھر کے پی لو ۔ ۔ صرف ایک قیمت میں ( اس سے ڈرنکس کی فروخت بڑھے گی )

ج:
گروپ; بڑے گروپوں کے لئے بڑے ڈسکاءونٹس کا اعلان کریں ( جیسے 10 سے زیادہ افراد پر مشتمل گروپ کے لئے 10فیصد ڈسکاءونٹ) ۔ یہ سب سوشل میڈیا پر شیئر کریں اور اس کو مزید شیئر کرنے یا ری ٹوئیٹ کرنے کی حوصلہ افزائی کریں ۔

3. یقینی بنائیں کہ ریسٹورینٹ کرکٹ کی یادگاروں اور ٹیموں کے رنگوں کا حصہ نظر آئے ۔ تاہم ریسٹورینٹ کو برقی قمقموں ، روشنیوں سے سجانا نہ بھولیں ۔ ریسٹورینٹ کے بعض مقامات کو اس طرح سجائیں کہ وہاں کرکٹ کے شوقین افراد مختلف پوز بنائیں اور کرکٹ تھیم وہاں پر آویزاں کی جا سکیں ۔ اپنی بروشر وغیرہ کی تشہیر کریں اور اپنے مینیوز کے منفرد ہیش ٹیک بنائیں تاکہ آپ اپنی مثبت کوریج کا ریکارڈ رکھ سکیں ۔

4. مفت یا بہت ہی سستی بار سٹائل کی سنیکس ( جیسے نمکین مونگ پھلی یا سیوری پاپ کارن) پیش کریں ۔ آپ جانتے ہیں کہ ان میں سے کچھ واقعی ڈرنکس کی طلب بڑھائیں گی اور کسٹمرز کی بھوک کو بھی تیز کرے گی ۔

5. اپنے سوشل میڈیا پر فلیش سیلز اور لمیٹڈ تائم آفرز کے ساتھ کھیلیں ( لیکن حد سے زیادہ پرموٹ نہ کریں کہ لوگ نظر اندازکرنا شروع ہوجائیں ۔ دو یا تین بار ہی کافی ہے )

6. لائیلٹی کارڈز آفر کریں ۔ ہربار کسٹمرز ایک خاص حد تک رقم خرچ کرتے ہیں اور ایک سٹیمپ جیت لیتے ہیں ۔ ایسی 10سٹیمپس اکھٹی کریں اور مفت کھانا کھائیں ۔

7. ایک فینٹسی کرکٹ لیگ شروع کریں اور نقد انعامات یا ریسٹورینٹ کے واءوچرز دیں ۔ یہ بڑا منفرد اور دلچسپ طریقہ ہے جس سے آپ اپنے کسٹمرز کے دل جیت سکتے ہیں ۔

8. کرکٹ سلفی مقابلے کے بارے میں کیا خیال ہے ;238; ۔ یہ سوشل میڈیا پر شروع کیا جا سکتا ہے جس میں لوگوں سے کہا جائے کہ وہ ( کرکٹ واءتس یا اپنے پسندیدہ کرکٹرز کے طور پر) اپنی تصویریں شیئر کریں ۔ لیکن اس کے بعد آپ اپنے ریسٹورینٹ پر ایک سیلفی وال بنا سکتے ہیں اور کسٹمرز اپنی پسندیدہ تصویروں کے لئے ووٹ کریں ۔ ورلڈ کپ کے اختتام پر جیتنے والوں کو انعامات سے نوازا جائے ۔ پرومو ٹپس، شائقین کے موجودہ پسندیدہ کھلاڑیوں میں بابر اعظم ، شاہین آفریدی اور حسن علی شامل ہیں

9. مقابلہ بازی کے بارے میں بات کریں اور جو لوگ بورڈ گیمز جیتنے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں ۔ اپنے کسٹمرز کو یہ اضافی ترغیب دیں کہ وہ گیم ناءٹس کی میزبانی کریں جہاں معمول کے کرکٹ ناظرین بھی میچ دیکھ سکتے ہیں اور لڈو یا اس طرح کی کوئی دوسری گیم بھی اسی وقت کھیل سکتے ہیں ۔

10. کم رش کے وقت میں سستی کا مظاہر ہ نہ کریں ۔ جب کبھی رش کم ہو یا کھیل میں لنچ وغیرہ کا وقفہ ہو تو کسٹمرز کو مختلف کوئزز، بنگو اور ٹرائیویا کے ذریعے فوری انعامات کے ذریعے مشغول رکھیں ۔

11. سوشل میڈیا پر کیپشن کا مقابلہ کرائیں ۔ کسی میچ کے دوران لی گئی مذاحیہ تصویر کو استعمال کریں ۔ سب سے مذاحیہ کیپشن والا انعام جیتے گا ۔

12. گولڈ فش باءول ۔ کاءونٹر پر ایک باءول بزنس کارڈز کے لئے رکھیں یا کسٹمرز کو کارڈ دیں کہ وہ اس میں اپنی تفصیلات لکھ کر ڈالیں اور انعام جیتنے کا موقع پائیں ۔ یہ ضرور پوچھیں کہ اگر وہ محسوس نہ کریں تو انہیں سپیشل آفرز ای میل کی جائیں گی

13. تحفے ، تحاءف دیں ہر کوئی مفت کامال بہت پسند کرتا ہے ۔ فری کیپس، ٹی شرٹس، پن ، پنسلیں اور چابیوں کے چھلے جن پر آپ کے ریسٹورینٹ کا نام لکھا ہوا اپنے کسٹمرز کو دیں ۔ اسی طرح کسٹمرز کو فری وائی فائی اور سمارٹ فون چارج کرنے کی سہولت دیں ۔ بہت سے کسٹمرز پورا میچ دیکھنا پسند کریں گے اگر انہیں پتہ ہو کہ ان کے رابطے برقرار رہیں گے ۔

14. اپنی کھانوں کو کوئی تھیم دیں ۔ 10ٹیموں کی نمائندگی کرنے والے 10مختلف برگرز پیش کریں اور لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ ان فلیورز کو ٹیسٹ کریں ۔ مثال کے طور پر نیوزی لینڈ میں beetrootہو سکتی ہے جب کہ انگلینڈ میں چیدر چیز کی خصوصیت ہو سکتی ہے جب کہ افغان برگر میں دہی اور اناردانہ شامل کیا جا سکتا ہے ۔ ایک برگر چیلنج مقرر کریں اور کسٹمرز کو ایک سٹیمپ کارڈ دیں اگر وہ تمام 10برگر لینے میں کامیاب ہو جائیں تو وہ ایک میل یعنی ایک کھانا فری لینے کے واءوچر کے حق دار ہوں گے ۔ اگر وہ 5کھائیں تو انہیں ایک فری ڈش دی جائے گی ۔

15. اپنے کھانوں ، پیزا وغیرہ کا نام مشہور ومقبول کھلاڑیوں کے نام پر رکھیں اور کوشش کریں کہ ان کے ذائقوں میں کھلاڑیوں کی شخصیت کی جھلک نمایاں ہو ۔ اپنے کسٹمرز کو ( آن لائن یا ریسٹورینٹ کے اندر) شامل کریں اور ان سے فلیورز کا پوچھیں ۔ جیتنے والے کو فائنل اور سیمی فائنل کے لئے اپنی ڈش مینیو کے مطابق دی جائے ۔.

16. کیا آپ اپنے کسٹمرز کے لئے موزوں ۔ ۔ کھانے کے کسی مقابلے کا سوچ سکتے ہیں ۔ مثال کے طور پر کون گرم ترین مرچ کو کھا سکتا ہے ، خشک ترین کریکر بغیر پینے کے ، منی برگرز کی سب سے بڑی خوبی ۔ مقابلے میں شریک کسٹمرز کی اجازت سے اپنی سوشل میڈیا پرویڈیو پوسٹ کریں اور امید رکھیں کہ یہ وائرل ہو جائے گی ۔

17. اگر آپ کے مینیو پر کوئی چیز زیادہ اچھی نہیں بک رہی تو اس کو کسی زیادہ مقبول شے کے بنڈل میں شامل کریں اور اس بنڈل کو ڈسکاءونٹ پر فروخت کریں ۔

18. کسی مشہور و مقبول شخص یا کسی متاثر کن فرد کو اپنے ریسٹورینٹ میں بلائیں جیسے کوئی گلو کار، کوئی ڈی جے ، کوئی سپورٹس راءٹر، کوئی کرکٹر ہیرو ۔ ۔ انہیں گانے کی دعوت دیں ، کتابیں سائن کرائیں ، تصویریں بنوائیں ، جو بھی قابل تعریف ہو ۔ آپ بہت جلد ایک پیدا کرلیں گے ۔

19. اپنے کسٹمرز کے ساتھ سوشل میڈیا میں رابطے رکھیں ۔ اپنی بہترین ڈشز کی تصویریں پوسٹ کریں اور اس کا فیڈ بیک پوچھیں ۔ ان سے رائے لیں کہ وہ کس فلیور کو زیادہ پسند کریں گے ; ان سے پوچھیں کہ ان کے خیال میں کس سمت کھیل جائے گا; اگر ایک ٹیم جیتتی ہے تو آپ ایک ڈش پر ڈسکاءونٹ دے دیں ۔ اگردوسر ی ٹیم جیت جائے تو آپ تصویر لیں ۔ اس کے ساتھ مزاح پیدا کریں اورلوگ اس کو کھنگالتے رہیں گے اور واپس آئیں گے مزید اس طرح کی گیمز کے لئے !!!