30 مئی سے 14 جولائی تک کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران 48میچز کھیلے اور ٹیلی کاسٹ کئے جا ئیں گے ۔ اس دوران آپ کے کسٹمرز زیادہ سے زیادہ میچ دیکھنا چاہیں گے خاص طور پر جن میچز میں پاکستان بھی کھیل رہا ہوگا ۔ پاکستان 9بار میچ کھیلے گا اور سیمی فائنل تک پہنچے گا ۔

اگر آپ اپنے ریسٹورینٹ میں میچ دکھا رہے ہیں تو پڑھتے جائیں ۔ ہم آپ کو دکھائیں گے کہ آپ اپنے ریسٹورینٹ کو کیسے تمام کسٹمرز کی توجہ کا مرکز بنا سکتے ہیں کہ جہاں ہر کوئی آنا چاہے ۔ اس طرح اس ورلڈ کپ کی

 

 

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 ۔ ۔ ہر میچ، ہر کوئی لازمی دیکھنا چاہے

  • ۔ اگر آپ کے ریسٹورینٹ میں میچز دکھانے کی کافی جگہ موجود ہے تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہاں پر میچز دکھانے کے لئے موزوں حد تک بڑی سکرین بھی موجود ہے ۔ یہ سکرین ایسی مناسب جگہ پر لگائیں جہاں ریسٹورینٹ میں بیٹھے تمام افراد میچ بآسانی دیکھ سکیں چاہے وہ کہیں بھی تشریف فرما ہوں ۔ عملے کو بھی تمام تر صورتحال پر نظر رکھنی چاہئے کہ کب آرڈرز کا رش ہوتا ہے اور کب لوگ واش روم زیادہ استعمال کرتے ہیں
  • ۔ اپنے ریسٹورینٹ کو کرکٹ تھیم سے سچائیں ۔ کرکٹرز کی تصویریں اور یاد گاریں لگائیں ۔ چھت سے کرکٹرز کی یونیفارم جیسے مختلف کرکٹرز کی تصویروں والی ٹی شرٹس لٹکائیں ۔ پورے ریسٹورینٹ کو قومی جھنڈیوں سے سجائیں ۔ حتی کہ آپ کرکٹ تھیم پر مبنی ایک پلے لسٹ بھی لگا نے کا سوچ سکتے ہیں ( آپ یقین کریں یا نہ کریں ، ایسے بہت کم ہیں ) ۔ آپ ڈنرز کے دوران لوگوں کا جذبہ بڑھانے کے لئے پاکستان کا سدا بہار گانا;234; ہے جذبہ جنوں بھی بلند آواز سے لگا سکتے ہیں ۔ ورلڈ کپ کے ماحول میں مشہور کرکٹرز کے نام پر مینیوز متعارف کروا سکتے ہیں جیسے مختلف پلاٹرز کے نام کرکٹرز کے نام پر رکھے جائیں ( بابر اعظم پلاٹریا آفریدی ڈبل ) ۔ ایسے نام رکھنے سے بھی آپ کے ریسٹورینٹ میں نیا ذوق اور نیا ٹوئسٹ پید ا ہو سکتا ہے ۔ غرض یہ کہ پورے ریسٹورینٹ میں کرکٹ کا رنگ، جذبہ اور لگاءو نظر آنا چاہئے ۔ 
  • اپنے عملے کو بھی کرکٹ کے رنگوں میں رنگ دیں تاکہ سب کا مزاج و رنگ یکساں ہو جائے ۔ انہیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کٹ یا رنگوں یا اس دن کے میچ کی مناسبت سے یونیفارم پہنائیں یا کوئی فینسی ڈریس پہنائیں ( جیسے کرکٹرز کا سفید لباس) تاکہ وہ کرکٹ کے شوقین افراد میں نمایاں نظر آئیں ۔
  • پورے ٹورنامنٹ کے دوران کھانے پینے کی کچھ حیران کن اور پُر کشش ترغیبات یعنی پروموشنز جاری رکھیں ۔ ایسی پروموشنز کو فعال کریں جیسے نیچے لسٹ میں دی گئی ہیں ۔ اس طرح ہر میچ سے قبل ایسی پروموشنز سے مزید کسٹمرز آنا شروع ہو جائیں گے ۔ 

کس طرح کی پروموز اور آفرز کارگر ثابت ہو سکتی ہی

اپنے تخیلات اور اپنے کسٹمرز کے بارے میں اپنی بنیادی معلومات کو کام میں لائیں ۔ ہم یہاں آپ کو کچھ آزمودہ اور کامیاب نسخے بتا رہے ہیں

  • کسٹمرز کی توجہ ھاصل کرنے کے لئے اس طرح کے پروموز کی مدد لیں جیسے ایک خریدیں اور ایک لیں فری ہٹ آف دی ڈے!  ایک خریدیں اور ایک آدھی قیمت پر!   پلاٹرز کو اس طرح کمبائن کریں کہ اس سے زیادہ تعداد میں دوست احباب گروپ کی صورت میں آپ کے ریسٹورینٹ کا رخ کر سکیں
  • اپنے مینیوز میں کچھ ایسی خصوصیت لائیں جو عام حالات میں آپ نہیں لاتے جیسے ڈرنک پچرز، شیئرنگ پلیٹس اور اس عالمی مقابلے کی مناسبت سے کھانے
  • کرکٹ کے موضوع پر کچھ مقابلے منعقد کرائیں تاکہ دوسرے لوگ بھی آپ کے ڈنر میں شریک ہوسکیں ( جیسے کوئز، ریفلز، فینٹیسی لیگ یاسکور کی پیشگوئی کرنا) ۔ کسٹمرز کی دلچسپی بڑھانے کے لئے کچھ انعامات بھی رکھیں تاکہ وہ دوبارہ آئیں ۔ اگلے میچ کے دوران آپ کے ریسٹورینٹ پر خرچ کرنے کے لئے ایک واءوچر( یا ٹورنامنٹ میں کسی اگلے پوائنٹ پر استعمال کے لئے واءوچر) دے سکتے ہیں
  • ہر کوئی مفت چیزیں لینا پسند کرتا ہے ۔ مفت تحاءف یا سستی کوئی سی بھی چیزیں جن سے آپ کا ریسٹورینٹ مشہور ہو اور اس سے کسٹمرز کے دوبارہ آنے کے امکانات بڑھ سکیں جیسے ٹی شرٹس، ٹوپیاں ، چابی کے چھلے ، اور بہت سی دوسری ایسی اشیاء ۔
  • پنے کسٹمرز کے دل جیتنے اور مسلسل اپنا بنائے رکھنے کے لئے کچھ فینٹسی کرکٹ لیگ شروع کریں ۔ جب بھی ان کی ٹیم مخالف ٹیم کے ساتھ اچھا کرے یا جیسے ان کے کسی بلے باز کو آءوٹ کرے تو انہیں کچھ مفت ڈرنکس یا سنیکس دیجئے ۔ اس سے آپ اور آپ کے کسٹمرز کے درمیان ایک احساس اور انس قائم رہے گا اور جو انہیں پورے ورلڈ کپ کے دوران بار بار آپ کے ریسٹورینٹ پر کھینچ لائے گا ۔

ایسی حکمت عملیوں سے نہ صرف آپ کے ریسٹورینٹ میں کسٹمرز کی دلچسپی بڑھے گی بلکہ فن و مزاح کا ماحول بھی برقرار رہے گا ۔ اس سے کچھ ایسی شاندار روایات جنم لیں گی اور کسٹمرز سے ایک مضبوط رشتہ قائم ہو گا جو لوگوں کو مدتوں یاد رہے گا ۔

یاد رکھیں کہ کرکٹ ایک طویل تفریحی تقریب ہے ۔ اس کا فائدہ اٹھائیں اور پورا دن کھانے کی مختلف آفرز جاری رکھیں ۔ سوشل میڈیا اور اپنے ریسٹورینٹ کے فرنٹ پر آپ ’’ لمیٹڈ ٹائم آفرز‘‘ دے سکتے ہیں اس سے آپ کی سیل بڑھے گی اور لوگ یہ موقع ضائع نہیں کرنا چاہیں گے ۔

یہ ترکیب آزمائیں

  • کھانے یا چائے کے وقفے کے دوران ایک ’’ لمیٹڈ ٹائم آفر‘‘ جیسے تمام ڈشز آدھی قیمت میں یا ایک خریدیں دوسری آدھی قیمت پر!
  • اپنی 10سب سے مقبول ڈشیں ورلڈ کپ میں شریک 10ٹیموں کے نام سے منسوب کریں اورکسٹمرز کو ایک سٹیمپ کارڈ دیں ۔ ہر پانچ کے لئے وہ کوشش کریں اور ایک مفت حاصل کریں اور اگر وہ تمام 10کو منیج کرلیں تو ان کے لئے کوئی بڑا انعام رکھیں ۔
  • کھانوں کے نام کرکٹر کے نام سے منسوب کریں جیسے ڈبل سکسر، سینچری آفر، زندگی بھر کی شراکت، فری ہٹ یا کرکٹ دھماکہ وغیرہ ۔

کاروباری فروغ کی مزید ٹپس کے لئے