جب کرکٹ ہو عروج پر ، تو یہ دعوت کھانا پکانے کا وقت نہیں ہے ۔ آپ فکر کریں مزیدار فاسٹ فوڈ کی جو آپ کے کسٹمرز میچ دیکھتے دیکھتے مزے سے کھا لیں اور دوستوں سے باتیں بھی کرتے رہیں ۔ لوگ عام طور پر بڑے گروپس کی صورت میں کھانا کھانے نکلتے ہیں ، سو پلیٹرز تیار کریں جو شیئر کئے جاسکیں : اپنے کسٹمرز کے لئے فیصلے آسان بنائیں بس ایک پلیٹر میں تھوڑی تھوڑی ہر چیز فراہم کریں تاکہ وہ خوش ہوجائیں ۔

کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران آپ کیا سرو کریں گے

گرما گرم ہو یا ٹھنڈا ٹھار دونوں چیزیں ہلکی پھلکی ، فنگر فوڈ اور شیئر پلیٹرز کی صورت میں پیش کریں ۔ کرکٹ میچ دیکھنے کے لئے لوگ دیر تک بیٹھتے ہیں ، ایسے میں وہ دن بھر چھوٹے میلز آرڈر کرتے ہیں یا اگر مزید دوست آجائیں توکچھ ایکسٹرا پلیٹس آرڈر کرتے ہیں ۔

سوچیں :

  • فنگر فوڈ :چکن اسٹرپس ود فریسکا ساس ، اسموکی با ربی کیو سموسہ ، فائر کر یکر چکن ناچوز ، بار بی کیو چکن پوپرز
  • اسٹر یٹ فوڈ : ریپس ، اسکیور ، ربز ، سموسہ
  • باءٹ سائز انٹر نیشنل آپشنز : کرو کیٹس ، چکن ونگز ، سا سج رولز 
  • ملا جلا ;223; شیئرنگ پلیٹرز بشمول کچھ ویج ایز
  •  مختلف ڈریسنگ ، اسپرنکل اور ڈپس کی حامل سیلڈ بار ۔ یہ خاص طور سے ان لوگوں کے لئے پر کشش ہوگی جو صرف سبزیاں کھاتے ہیں یا صحت بخش کھانے کو ترجیح دیتے ہیں ۔

 

پلیٹرز ، کومبوز اور تھیم ڈشز ز

خاص تھیم فوڈ اور کا مبی نیشن جو آپ عام طور پر پیش نہیں کرتے موقع کی مناسبت سے آفر کریں ۔ بہترین حکمت عملی کے ساتھ ڈیمانڈز میں اضافہ کریں جیسے لمیٹڈ ٹائم آفرز یا ہیپی آرز ۔ ایک بات کا خاص خیال شروع کے سات میچ رمضان کے آخری دنوں میں ہوں گے ، تو اس بات کو اپنی لسٹ کا حصہ بنائیں اور اس بات پر غور کریں کے کس طرح آپ اس حکمت عملی کو اپنی ریسٹو رنٹ کے لئے فائدے مند بنا سکتے ہیں

یہ ایک ٹریٹ ہے :

  • مغربی اور مشرقی انداز کے پلیٹرز ۔ ڈیپ فراءڈ مورسلز کرسپی کوٹنگ اور مزیدار ڈپس ہمیشہ پسند کئے جاتے ہیں اور شیئرنگ کے لئے بہترین ہے ۔ آپ مفت ڈرنکس ، پچرز یا ڈیزرٹ پلیٹر آفر کر سکتے ہیں ہر آرڈر کے ساتھ ۔
  • فائیو آپیٹا ئزآرڈر کریں اور ایک مفت پچر حاصل کریں
  • دو کی پرائس میں تین خریدیں ;34; ایسے کامبی نیشن آفر کریں ۔ فنگر فوڈز کی ترکیبیں جیسا کہ بار بی کیو چکن پاپرز ، چیزی پکوڑا ہنی چٹنی کے ساتھ ،سراچہ ہاٹ ونگز یا پلڈ بیف فرائز !
  • اپنی ڈشز یا ڈرنکس کو ٹیم کی مناسبت سے نام یا رنگ دیں : دس مختلف پزا ٹاپنگ کے بارے میں سوچیں ، برگر فلنگز ، میٹھے یا کلرڈ ڈرنکس جن کے نام ٹیمز کے نام پر ہوتے ہیں ۔ مثال کے طور ،گرین بن برگر جس کا نام چیمپیئنز برگر ہو ، ایک پزا جس کے اوپر چھوٹے چھوٹے پکوڑے رکھے ہوں اور ایک ڈرنک لپٹن کی فریش آئس ٹی سے بنی ہو (ہم آم یا لیمن آئس ٹی کی ریفریشنگ ڈرنک کی تجویز دیں گے )ان کے لئے جو پاکستان کو سپورٹ کرتے ہیں بس کرکٹ کے جنون کا حصہ بنیں اور اپنا مینیو ایسا بنائیں جو آپ کو سب سے منفرد کردے!
  • اپنے ریسٹورنٹ کی شہرت کے لئے ، لازمی ہے کہ آپ شاندار ڈیلز اور پروموز آفر کریں ! جو لوگ گروپس کی صورت میں آئیں ان کودوسرے آرڈر پر ڈسکاوَنٹ یا مفت ایڈآن آفر کریں
  • بونس ٹپ : پہلے نو میچ رمضان میں ہوں گے ، سمجھداری یہی ہوگی کے رات کو جاگنے والوں کے لئے ڈیلز بنائی جائیں جو سحری کے پلانز بناتے ہیں یا وہ جو اپنے دوستوں کے ساتھ افطار کرنا چاہتے ہیں ۔ مثال کے طور پر سحری سکسر یا افطار ناک آوَٹ ۔

پائیں اور زیادہ پروموشن کے آئیڈیاز

آسان بنائیں

ایک وسیع مینیو اور بہت سے ایپیٹائزر جن کے لئے آپ کو بہت زیادہ کام نہیں کرنا پڑے گا ۔ آپ نہایت سمجھدار ی سے شارٹ کٹ لے سکتے ہیں معیار کو برقرار اور پہلے سے زیادہ بہتر کرتے ہوئے ۔