آپ کئی طریقوں سے اپنے مینو کو زیادہ صحت بخش بنا سکتے ہیں ۔ یہاں ہم کچھ ایسے عام اقدامات کا ذکر کریں گے جن کی مدد سے آپ اپنے کسٹمرز کے لئے صحت بخش اور لذیذ کھانے بنا سکتے ہیں
فوڈ لیبلز کو سمجھنا
فوڈ لیبلز ، غذائی مواد سمیت پروڈکٹ کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں ۔ فوڈ لیبلز کو غور سے پڑھ کے ان کی غذائیت کے بارے میں کسٹمرز کو بتائیں تاکہ ان کے انتخاب صحت بخش ہوسکیں ۔ ایسا کئی طرح کیا جاسکتا ہے ۔
- ۔ کسٹمرز کے کہنے پر غذائی معلومات ان کے ساتھ پڑھ کر شئیر کریں
- ۔ غذائی معلومات کو متوازن ، منفرد اور صحت بخش کھانوں کی تیاری کے لئے استعمال کریں
- ۔ ممکنہ الرجی پیدا کرنے والے اجزاء کے بارے میں کسٹمرز کو بتائیے
- ۔ سوڈیم، فیٹس، کولیسٹرول اور کیلوریز وغیرہ کے بارے میں فکر مند لوگوں کے لئے علیحدہ مخصوص کھانے بنائیں
صحت بخش کھانوں کی خصوصیات
صحت بخش کھانوں کی خصوصیات کو سمجھیں اور ان کو اپنے ریسٹورنٹ کے ایک بہتر مینو کی تیاری میں استعمال کریں ۔ ایک صحت بخش مینو میں
- ۔ موزوں اجزاء بھرے ہوئے ہوں
- ۔ متوازن اجزا ء ہوں
- ۔ مجوزہ اجزاء کی مناسب مقدار ہو
- ۔ کھانے کے اجزا ء اور غذائی ذراءع کی وراءٹی ہو