کوویڈ ۔19 نے ریسٹورنٹ کے کاروبار کو متاثر کیا ہے جس کی وجہ سے کافی ملازمین مالی مدد کی تلاش میں ہیں۔ ایپرا (آل پاکستان ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن) یونی لیور فوڈ سلوشنز اور بوگو کے اشتراک سے پیش کرتا ہے احساس ایمپلائی انکم سپورٹ پروگرام تاکہ ریسٹورنٹ انڈسٹری کے متاثرہ ملازمین کی مدد کی جا سکے۔

سپورٹ پروگرام کا مقصد شیفس ، ویٹرز اور ریسٹورنٹ انڈسٹری میں ملازمت رکھنے والے دوسرے عملے کو مالی مدد فراہم کرنا ہے۔ کوئی بھی ریسٹورنٹ ایپرا (آل پاکستان ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن) کے ممبر کی حیثیت سے رجسٹر ہوسکتا ہے  اور فنڈ کے لئے درخواست دے سکتا ہے اور پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر منتخب ہوسکتا ہے۔

پروگرام میں دلچسپی ہے؟ نیچے دی گی تفصیلات پڑھیں یا  یہاں رجسٹر کریں