حیزرڈ اینالیسز اینڈ کریٹکل کنٹرول پوائنٹ سسٹم (HACCP) جیسے عمل کو اپنانے سے فوڈ آپریٹرز کو کھانے کو بہتر طریقے سے چلانے میں مدد ملتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ ایسے طریقہ کار سے متعارف کروایا جاتا ہے جو کھانے کی حفاظت کو یقینی بناتا ہے۔ یہ ایک سائنسی اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ نظام ہے جو تیزی سے اپنایا جا رہا ہے۔


اپنے ریسٹورانٹ کے لیے HACCP منصوبہ بندی کرنے سے آپ کو بائیلوجیکل، کیمیائی، اور فزِکل خصوصیات کی نشاندہی کرنے میں مدد ملے گی جو کھانے میں خطرات کا باعث بن سکتے ہیں۔ یہ ردِ عمل کے بجائے احتیاطی تدبیر ہے اور مؤثر رسک مینیجمینٹ کا بہترین آلہ ہے۔

مؤثر HACCP منصوبہ بندی کے لئے سات اُصول ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں:

  1. خطرے کا تجزیہ

  2. اہم کنٹرول پوائنٹس کی نشاندہی کرنا

  3. اہم کنٹرول پوائنٹس کے لیے حد کا تعین کرنا

  4. اہم کنٹرول پوائنٹس کے لیے نگرانی کے طریقہ کار کا تعین کرنا

  5. اصلاحی اقدامات قائم کرنا

  6. توثیقی طریقہ کار قائم کرنا

  7. ریکارڈ کا نظام قائم کرنا

7 HACCP  اُصولوں کے حوالے سے ہدایات

7 HACCP اُصولوں کے حوالے سے ہدایات

شیف کے لیے HACCP اُصولوں کے حوالے سے ہدایات، اور ہماری کچھ ترکیبوں کے ساتھ اسے استعمال کرنے کے لیے عملی مشورہ۔

اپنی مفت گائیڈ ڈاؤن لوڈ کریں