گاہک ایسے بوفے ایپیٹائیزرز چاہتے ہیں جو طبعیت پر بھاری نہ ہوں اور مزیدار اور تسلی بخش بھی ہوں۔ لیکن ایسے پکوان تیار کرنا آسان نہیں ہے، لہذا بٹلرز چاکلیٹ کیفے سے شیف منان اپنے سب سے بہترین اسٹارٹرز اور ان کو بنانے کے متعلق تجاویز شیئر کر رہے ہیں۔  

وہ افطار ہی نہیں جس میں پکوڑے نہیں۔ یہ شاندار ڈش گاہکوں کی طرف سے ہمیشہ پسند کی جاتے ہے، جو روزے کی حالت میں اُن کی تسکین بخش کھانے کی طلب کو پورا کرتے ہیں۔  سنیکس سائز بائیٹز کے طور پر، گاہکوں کو مطمئن ہونے کے لئے صرف 2 یا 3 ہی کھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ 

ایک اور پسندیدہ ہاتھ سے کھانے والا کھانا۔ آپ 2 یا 3 مختلف اقسام کی فلنگز آزما سکتے ہیں لیکن کریمی چکن سلاد ہمیشہ سے ہی گاہکوں میں مقبول رہی ہے۔

بجٹ پر تجویز: جیساکہ اس ڈش کا زیادہ تر حصہ بریڈ پر مشتعمل ہے، آپ کو فلنگ کے متعلق فراخ دل ہونے کی ضرورت نہیں۔ چکن سلاد کے ساتھ کفایت شعارانہ انداز اپنائیں لیکن اسے بریڈ پر یکساں طور پھیلائیں۔

مزیدار پھلوں اور چٹپٹے چاٹ مصالحے کے ساتھ، یہ ڈش میٹھے اور نمکین ذائقے کا بہترین امتزاج ہے۔ فروٹ چاٹ کی بناوٹ اور ذائقہ، اسے مین کورس سے پہلے مُنہ کو تازگی بخشنے والا ایک مثالی کھانا بناتے ہوئے، دوسرے ایپیٹائیزرز کی نشاستگی کو کم کرتا ہے۔