بوفے مینو میں مین کورس کھانے شامل کرنا ایک بڑا چیلنج ہے خاص طور پر جب ڈش کی قیمت کو بڑھانے والے گوشت کے کھانے بھی موجود ہوں۔ بٹلرز چاکلیٹ کیفے سے شیف منان ہمارے ساتھ، ذائقوں سے بھرے ہوئے، مؤثر لاگت والے خاص کھانوں کو تیار کرنے کے لئے اپنی تجاویز دے ہے ہیں۔

زیادہ مقدار کم لاگت: پورا جانور خریدنا، آپ کے بجٹ پر بچت اور آپ کے شیفس کے لئے تخلیقی مواقع فراہم کرتا ہے۔ یہ آپ کے بوفے مینو کو تازہ اور گاہکوں کے لئے منفرد رکھتے ہوئے، آپ کو کھانوں کا ایک وسیع انتخاب تیار کرنے میں مدد کرتا ہے۔ 

آسان کو ترجیح دیں، نہ کہ مشکل: افطار کی تیاری اور سرونگ سخت کام ہے، لہٰذا، یہ کھانوں کو تیزی سے اور قابلیت سے تیار کرنے سے ہی ادا ہوتا ہے۔ اور یہیں، استعمال کے لئے تیار مصنوعات، ایک مثبت فرق پیدا کرتی ہیں۔

قیمت گھٹائیں، ذائقہ بڑھائیں: گوشت کے سستے کٹ کا انتخاب - مرغی کی رانوں، میمنے یا بکرے کی پسلیوں یا پٹھ کے گوشت کا مطلب یہ نہیں کے ذائقے کو ضائع کیا جائے۔ مناسب طریقے سے مصالحہ لگاتے ہوئے اور ذائقوں سے بھرپور ساسز کے ساتھ ملاتے ہوئے یہ کٹس منہ میں پانی لانے والے مزیداد کھانے فراہم کرسکتے ہیں۔