بوفے کی قیمت کی جنگ میں کیوں مشغول ہوں جبکہ آپ ان آسان آئیڈیاز کا استعمال کرتے ہوئے گاہکوں کو اپنے پاس لا سکتے ہیں اور اس بات کو یقینی بناسکتے ہیں کہ وہ جاتے وقت مطمئن ہوں اور دوبارہ آنے کے لئے تیار ہوں۔

گاہک اور سوشل میڈیا بزنگ حاصل کرنے کے لئے وضح طراز پکوانوں کے پورے بوفے کی ضرورت نہیں ہے ـ صرف ایک ہی کافی ہے۔ اس پکوان کو تیار کریں اور اپنے ریستوران کو ہر رات پُرجوش گاہکوں سے بھرا ہوا دیکھیں۔ اور اسے اپنی سوشل میڈیا فیڈ پر شیئر کرنا نہ بھولیں۔

شیف کی تجویز: 

روایتی پسندیدہ کھانوں میں ایک تبدیلی کا اضافہ کریں ہماری رہنمائی پرعمل پیرا ہوکر۔ آپ کی ابتداء کے لئے ہماری سموکی باربی کیو سموسہ کی تراکیب شاندار جدت مہیا کرتی ہیں۔

روپ ہو جو ہر سال آپ کے ریستوران میں لوٹ آتا ہے لیکن نئے گاہکوں کو لبھانے کے لئے اپنی مارکیٹنگ کیمپین کو سوشل میڈیا تک لے آئیں۔

مختلف پیغامات کے لئے مختلف پلیٹ فارم استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ چاہتے ہیں کہ بھوکے گاہک بُکنگ کروائیں؟ انسٹاگرام پر اپنے کھانوں کی دل للچانے والی تصاویر پوسٹ کریں۔ متبادل صورت میں، مجموعی طور پر ماحول اور کھانے کے تجربے کو دکھانے کے لئے فیس بک پر ایک مختصر ویڈیو کا استعمال کریں۔

ہفتہ وار خصوصی دشز کے ساتھ اپنے افطار بوفے کی منصوبہ بندی کریں ـ ہر ہفتے ایک یا دو اسٹاٹرز اور مین کورس بدلیں۔ یہ گاہکوں کی دوبارہ آنے میں حوصلہ افزائی کرے گا اور مارکیٹنگ کے لئے بہترین پروموشنل ٹول بھی فراہم کرے گا۔

شیف کی تجویز: مختلف ذائقوں کی فراہمی کے لئے ایک کلاسک کھانے کو تین طریقوں سے تیار کرنے کی کوشش کریں۔ ہم نے کوفتہ کی تین مزیدار تراکیب کا انتخاب کیا ہے۔