چائے ہر کوئی پینا پسند کرتا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کے مشروبات کے مینو میں انتہائی نمایاں ہے۔ یہ شاندار مشروب رمضان کے دوران اپنی دلکشی نہیں کھوتا، لیکن کیوں نا آپ اپنی چائے کی پیشکش میں کچھ مقبول تبدیلیاں شامل کرکے گاہکوں کو ایک اضافی لذت فراہم کریں؟

مشرقی وسطیٰ کے ذائقے اس سال مرکزی حیثیت حاصل کررہے ہیں۔ دارچینی اور زیرے جیسے پسندیدہ مصالحوں کا استعمال کرتے ہوئے، ان میں سے کچھ ذائقوں کو اپنی چائے میں شامل کریں۔

ایک روایتی چائے کی پیشکش کے بغیر رمضان، رمضان نہیں لگے گا۔ حالانکہ، ایک خطے سے دوسرے خطے تک ترجیحات مختلف ہوسکتی ہیں، لیکن مصالحہ چائے، دودھ پتی چائے، کشمیری چائے اور قہواہ آپ کے زیرغور ضرور ہونے چاہئیں۔

سبز چائے تیزی سے مقبول ہوتی جارہی ہے۔ منہ کو تازگی بخشنے اور تلے ہوئے کھانے کے بعد والے ذائقے کو ختم کرنے کے لئے اسے افطار کے اختتام پر پیش کریں۔ افطار کے بعد سبز چائے کے دھواں دار کپ کے ساتھ ہلکا اور چُست محسوس کریں.

یہ مصالحہ گزشتہ سال کا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا مصالحہ تھا اور 2018 میں اس کی مقبولیت میں کوئی بھی کمی نہیں آئی۔ اسے ذائقے کے لحاظ سے بھی اُتنا ہی پسند کیا جاتا ہے جتناکہ صحت کی افادیت کے لحاظ سے۔ ایک یادگار مصالحےدار مرکب کے لئے اپنی ہلدی چائے کو ذرا سی ادرک یا دارچینی کے ساتھ پیش کریں۔ 

سحری میں، ہمیشہ سے پسند کی جانے والی دودھ پتی چائے پیش کریں۔ دودھ، سیاہ چائے، چینی اور کچھ تراکیب میں پانی کا خوشگوار کریمی مرکب گاہکوں کو وہ تسکین اور توانائی فراہم کرتا ہے جسے وہ روزے کے اگلے دن کے لئے تلاش کررہے ہیں