آج کل کے ڈیجیٹل دور کے اثرات کھانے کی انڈسٹری میں بھی ظاہر ہیں ۔ اگر آپ کا ریسٹورنٹ ڈیلیوری کا آپشن پیش نہیں کرتا، تو وہ گاہکوں کی بڑی تعداد سے محروم ہو رہا ہے۔ رمضان میں کھانے والے زیادہ ترگھر پہ کھانا پسند کرتے ہیں اور ڈیلیوری کرنے والا ریسٹورنٹ ایسے لوگوں میں ضرور مقبول رہے گا۔ کیا آپ بہترین ڈیلیوری کا راز جاننا چاہتے ہیں؟

رمضان میں ڈیلیوری کرنے والے ریسٹورنٹ، آج کل کی ٹیکنالوجی کے ساتھ چلنے والوں میں مقبول ہوتے ہیں ۔ کھانے کی ڈیلیوری کرنے کی خاص سروسز بھی ہر دم اپنے گاہکوں کو مزید آپشن دینے میں سرگرم رہتی ہیں ۔ اپنے ریسٹورنٹ کی اپنی ڈیلیوری سروسز جاری رکھنے کے بجائے ان ڈیلیوری سروسز سے رجوع کریں، اس طرح آپ کی آپریشن کاسٹ کم رہے گی اور آپ کی رسائی نئے گاہکوں تک ہوجائے گی 

رمضان میں اپنے مینیو پہ کسی نئی اور مزیدار ڈش کا اضافہ کیجیے اور اسے صرف ڈیلیوری کے لیے پیش کیجیے، ہماری کشمیری فرائیڈ چکن اسٹرپس اور ٹلی سوس اس مینیو کے لیے زبردست رہے گی ۔ خستہ اور لذیذ، یہ افطار میں بہت پسند کی جائے گی ۔

اپنے ڈیلیوری مینیو میں ایپٹائزر، مین ڈش، مشروب اور میٹھا ضرور رکھیے۔ ہمارا موکا جاوا کسٹرڈ سب کو ضرور پسند آتا ہے اور اس کو بنانے کی قیمت بھی زیادہ نہیں ۔ اس کے اضافے سے آپ کے مینیو کی تیاری بجٹ میں رہے گی اور کھانے والوں کو ڈیل کی قیمت بھی صحیح لگے گی ۔

جب کھانے والے گھر پہ ڈیلیوری کرواتے ہیں، تو وہ آپ کو اپنی رائے سے بھی آگاہ کرنا چاہتے ہیں اور اب ان کے پاس یہ کرنے کے لیے کئی ڈیجیٹل فورم بھی ہیں ۔ ان کے کمنٹس کا جواب دیں ، کمی بیشی کے لیے معذرت کیجیے اور تمام آرا کو اپنی سروس بہتر بنانے کا ذریعہ بنائیں ۔