صحت کو ترجیح دینے والے لوگوں کے لئے کھانوں میں عام اجزاء کی جگہ صحت بخش متبادل استعمال کرنے پڑتے ہیں جس کی وجہ سے پورا مینو بھی بدل سکتا ہے۔  چنانچہ ہم آپ کو کچھ ایسے متبادل تجویز کررہے ہیں جو آپ کی اصل ریسیپی کو صحت بخش بنا دیں گے۔

 

آپ کے پکانے کا طریقہ صحت پر مثبت اثرات ڈال سکتا ہے ۔  فرائنگ چھوڑ کر بیکنگ،  روسٹنگ اور گرلنگ شروع کردیں۔  زیادہ پروسیس کیے گئے آئل کے بجائے صحت بخش آئلز استعمال کریں۔  ایکسٹرا ورجن آئل اور کوکونٹ آئل آزمائیں

متبادل سایئڈز استعمال کر کے آپ کھانوں کو صحت بخش بنا سکتے ہیں۔ آپ چاول کے بجائے فریکہ  یا  سفید کینوا  پیش کرسکتے ہیں۔  فرنچ فرائیز کی جگہ بیک کیے ہوئے آلو سرو کیے جاسکتے ہیں۔  سلاد،  سوتے ویجیٹیبل،  میش آلو،  ابلے ہوئے سوئیٹ کارن صحت بخش آپشنز کی ورائٹی فراہم کرتے ہیں۔  

اپنے مہمانوں کو کھانے کے بعد ایک صحت بخش ڈیزرٹ سرو کیجئے۔  بیک کیے گئے اسٹفڈ سیب،  ایپل پائی کا بہترین متبادل ہے۔  اسکے علاوہ فروٹ سلاد اور فروزن یوگرٹ،  مزیدار ترین صحت بخش ڈیزرٹس ہیں۔   

ڈنرز کے لئے صحت مند ریسیپیز حالیہ ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں، یہ ٹرینڈ فالو کرنے سے آپ کا  ریسٹورنٹ  2020  میں باقی ریسٹورینٹس سے نمایاں رہے  گا۔