رمضان کا اصل مقصد تقسیم کرنا ہے اور اس کی روح کی عکاسی افطار بوفے کے علاوہ کسی اور چیز سے نہیں ہو سکتی۔ لیکن بوفے کی قطار میں مشکلات کھانے کے تجربے کو مایوس کن بنا سکتی ہے۔ آپ کے گاہکوں اور پکوانوں کو صحیح طریقے سے چلانے کے لئے یہاں چند تجاویز ہیں۔

* مجموعی

اصل ترتیب سے پہلے گاہکوں کی گزرگاہ کا تخمینہ کریں کہ یہ کتنی واضح اور چلنے پھرنے میں بلارکاوٹ ہے۔

* مشروبات

مشروبات کے لئے ایک علیحدہ جگہ/میز، کھانے کی قطار کو ناپسندیدہ رکاوٹوں سے محفوظ رکھتی ہے۔ منٹ لیمنیڈ کے پچرز گاہکوں کی میزوں پر پیش کرنا، پیاسے گاہکوں کی آمدورفت کو اور کم کردے گا۔

* پلیٹیں

انہیں کھانا پیش کرنے کی جگہ کی بالکل ابتداء میں لگائیں تاکہ کھانے تک پہنچنے سے پہلے گاہکوں کے لئے پلیٹیں تیار ہوں۔

اگر آپ کے ریسٹورنٹ میں جگہ ہے تو اپپیٹائزر اور مین کورز الگ حصوں میں پیش کیجیے اور سب سے مقبول ڈشز کے بیچ کچھ فاصلہ رکھیے تاکہ کھانے والوں کا رش نہ بڑھے

ہمارا موکا جاوا کسٹرڈ اس طرح پیش کرنے کے لیے بہترین ہے۔ انفرادی طور پر میٹھا پیش کرنا افطار کے لئے مناسب ہے۔ گاہکوں کے لئے اُٹھانے میں آسان اور بنانے میں کفایت بخش۔
کاٹ کر کھانے والی کے بجائے اٹھاؤ اور جاؤ والی بریڈ کے آپشنز رکھیں۔
کٹلری کو اختتام پر رکھیں – جیسے اہم پکوانوں یا میٹھے کے بعد۔
اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام پکوانوں کو پیش کرنے کے لئے ان کے برابر میں صحیح برتن رکھے گئے ہیں – کف گیر، چمٹا، چمچے۔