ایک شیف ہونے کی حیشیت سے آپ چاہتے ہیں کہ اپنے گاھکوں کو ایک یادگار کھانے کا موقع دیں۔مگر آجکل یہ کام صرف ایک اچھے طریقے سے پیش کئے گئے کھانے اور عمدہ ذائقے پر منہثر نہیں ہے۔

آجکل کی بدلتی آب و ہوا کا ایک ضروری عنصر، دنیا کے نازک وسائل کا تحفظ ہے۔ اس کا مطلب کہ گاھک کھانے کے، کھیت سے پلیٹ تک کے صفر کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات چاہتے ہیں۔ اس سے زیادہ یہ کہ کھانے کے اجزاء کی خالص ہونے کی دلیلوں کی ضرورت بھی بڑھ رہی ہے۔ اور اس لیے فوڈ سسٹینیبلیٹی کی ضرورت سب ہی کو ہے۔

مہمان نوازی کی صنعت، یا کھانے پینے کے ہوٹل وغیرہ کے لیے اس کا مطلب ہے کہ کھانے کے اجزاء خالص اور مستند ہوں یعنی سسٹینیبلی سورسڈ۔ ایک شیف ہونے کے ناتے، اس اصول کی پابندی کرنے کا مطلب ہے کہ آپ یقینی بنا رہے ہیں کہ اگلی نسلوں کے لیے کھانے کی وافر مقدار ہو۔

ہم چاہتے ہیں کے شیف حضرات کو استعمال ہونے والے اجزاء کے خالص ہونے پر مکمل اعتماد ہو۔ اور کیونکہ زیادہ تر گاھک آجکل ایسے ہی ریسٹورانٹ ڈھونڈتے ہیں جہاں کے کھانوں کے اجزاء خالص ہوں، تو شیف حضرات کا یہ اعتماد ان کے لیے کامیابی کا زامن بن جاے گا۔ آپ کے اعتماد اور اجزاء کے خالص ہونے کی شہرت آپ کے مطمئن گاھکوں کے ذریعے پھیلے گی اور آپ کے ہاں گاھکوں کا رش لگ جاے گا۔

آپ کو خوشی صرف اپنے کچن کے فائدے سے ہی نہیں ہو گی، بلکہ آپ اصل فایدے کے بارے میں جان کر اور خوش ہونگے۔ سسٹینیبل سورسنگ کے نظریے کے تحت معاشرتی، مالیاتی اور ماحولیاتی مسائل بھی ہل ہوتے ہیں۔ ان فواید میں زراعت کی بہتری اور پانی کی فراہمی اور صفای جیسے معملات سر فہرست ہیں۔ مثلاً، کیا آپ جانتے ہیں کہ کھانے کے اجزاء کی افزایش کے لیے استعمال ہونے والا پانی دنیا کے استعمال ہو سکتے والے کل پانی کا 70% ہے؟

ہم یونی لیور فوڈ سولیوشن والوں کا ماننا ہے کہ تبدیلی نچلی سطح یعنی گراس روٹ لیول سے شروع ہوتی ہے۔ اس لئے 2010 میں ہم نے دس لاکھ یورو کی لاگت سے ایک پارٹنرشپ فنڈ قائم کیا، جس کا مقصد اپنے سپلائر کو اس نئے نظریے اور سوچ کے مطابق تیار کرنا تھا۔

ساتھ ہی ساتھ ہم نے ارادہ کیا کہ 2020 تک کنور فوڈز کی تمام مصنوعات 100% خالص اور سسٹینیبلی سورسڈ ہوں۔ اس پورے نظام کو ذہن میں رکھ کے غذا تیار کرنے کے نت نئے طریقے ایجاد کرنے میں کنور فوڈز روح رواں کی حیثیت رکھتا ہے۔ اپنی اس جدت کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ کھانا مزیدار تو ہو ہی لیکن ساتھ ساتھ اس کے تمام اجزاء، مصالحجات سے لے کر سبزیوں تک، سب خالص ہوں۔ چنانچہ یہ نظریہ آپ کی ڈش کے لیے بہتر ہے، دنیا کے لیے اچھا ہے اور مستقبل کے لئے بہترین ہے۔

دنیا بھر سے ابھی تک تقریباًًً 25 عدد فارم اس نظریئے پر ہمارے ساتھ اشتراک کر چکے ہیں۔ اس شراکت داری کے تحت یہ فارم عمدہ معیار کی سبزیاں اور پھل تیار کرتے ہیں اور عمدہ اقسام کے جانور چراتے ہیں، نتیجتاً، یہ اجزاء استعمال ہوتے ہیں ہماری مصنوعات میں۔ 2013 کے آخر تک، ہمارے 48% زرعی سپلائر اور زرعی اجزاء سسٹینیبلی سورسڈ ہیں

پام آیل یا کھجور کا تیل اکثر کھانوں میں استعمال ہوتا ہے۔ اچھی خبر یہ ہے کہ ہم نے پام آئل بھی 100% سسٹینیبل سورس کرنا شروع کر دیا ہے۔ ہمارا ارادہ یہ ہے کہ 2020 تک ہم یہ فخریہ کہیںکہ ہماری تمام مصنوعات میں استعمال ہونے والا پام آئل 100% خالص ہے اور تمام اجزاءاپنے اصل تک پہنچ سکتے ہیں۔

اجزاء کا خالص ہونا، سسٹینیبل سورسنگ کے نظریے کا صرف ایک چھوٹا حصہ ہے۔ہم اپنے ماحولیاتی اثر پر بھی نظر رکھتے ہیں۔ ھیل بران جرمنی میں ہمارا (کنور فوڈز کا) صدر دفتر ہے، یہاں بجلی کا استعمال 37% اور کاربن ڈائی آکسائڈ کے اخراج کو 53% کم کیا جا چکا ہے۔ہمارا ارادہ ہے کہ 2020 تک ہم گرین ہاؤس گیس کا اخراج بھی ختم کر دیں گے۔ یہ ایسے ممکن ہوگا کہ ہم اپنی مصنوعات کے رسد کے لیے ہوای جہاز استعمال نہیں کریں گے۔

اور ہم بڑی تصویر کو بھول نہیں رہے۔

دنیا کی بڑی فوڈ اور پرسنل کیئر کمپنی ہونے کے ناتے ہم پی ای ٹی پلاسٹک کے استعمال کے خلاف اعلان جنگ کر چکے ہیں۔ ہمارے نئے پلاسٹک سرکلر ریسائکلنگ پلان کے بارے میں یہاں پڑہیں۔

*Source: Pacinst.org