تقریباً سو (100) سال قبل، گلاسگو میں سر تھامس لپٹن کے نام پر بیس ھزار (20٫000) چائے کے صندوق موصول ہوئے۔ سیلون (سری لنکا) میں، دمباتینی کے چاے کے باغات سے بہترین چائے کے پتے ان صندوقوں میں محفوظ تھے۔ اور یہاں سے ہوی لپٹن چاے کی کہانی کی شروعات۔

آج لپٹن یونی لیور کی ملکیت ہے اور اس وجہ سے دنیا کی سب سے بڑی چائے کی کمپنی ہے۔ لپٹن کے باغات سے سالانہ، بہتر ہزار (72,000) ٹن چاے ملتی ہے۔ اتنی چائے اگر آپ کے پاس ہو تو آپ انتیس عرب (29 عرب) ٹی بیگ بھر سکتے ہیں۔ سر تھامس کی روح کو یہ جان کر یقیناً خوشی ہو گی کہ ان کی کمپنی (لپٹن) اپنی یہ منفرد حیثیت، دنیا اور اس کے لوگوں کے لیئے ایک مثبت انداز میں استعمال کر رہی ہے۔

اپنی سسٹینیبلیٹی (پائداری) کے فروغ کے لیے لپٹن نے رین فارسٹ الائنس اور ایتھیکل ٹی پارٹنرشپ کے ساتھ ایک شراکت کی۔ اس شراکت کی رو سے جب بھی آپ اپنے کسی بھی گاھک کو چاے پیش کرتے ہیں تو آپ بلا جھج، باغ سےکپ تک، اس کے خالص ہونے کی ضمانت دے سکتے ہیں۔
گاہک کو کیسے اپنی سسٹینیبلیٹی کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔ رین فارسٹ الائنس کا نشان ایک سبز رنگ کا مینڈک، جس جگہ نظر آتا ہے اس جگہ کے سسٹینیبل ہونے اور وہاں استعمال ہونے والے اجزاء کے خالص ہونے کی دلیل ہوتا ہے۔کئ کمپنیاں، مثلآ اسٹاربکس، یہ یا اس سے ملتے جلتے طریقے پہلے سے ہی استعمال کر رہیں ہیں۔ بس آپ بھی اس نشان کو اپنے مینو یا بروشر پر لگا سکتے ہیں اور آپ کے گاہک آپ کی ماحول دوست تبیعت سے خود واقف ہو جائیں گے۔ اور آپ کی چائے خریدتے ہے پیتے وقت وہ اچھا محسوس کریں گے۔
لپن کی چائے کی پتی،ان چار علاقوں میں موجود باغوں سے حاصل کی جاتی ہے۔ کینیا، شمالی انڈیا (آسام)، جنوبی انڈیا اور تنزانیہ۔.

آپ غالباً پہلے ہی رین فارسٹ الائنس کی ضمانت کا نشان لپٹن کی مصنوعات پر دیکھ چکے ہونگے۔ ماحولیاتی تحفظ، معاشرتی خوشحالی اور معاشی ترقی ہمارے کام کا، جو ہم اپنے چائے کے کاشتکاروں کے ساتھ کرتے ہیں، انتہائ اہم جزو ہے۔ یہ جزو نا صرف ہمارے کاشتکار بھائیوں کے روزگار کا ضامن ہے، بلکہ یہ جزو ہماری دنیا کا مستقبل بھی محفوظ کرتا ہے۔

کیا آپ ہمارے اس عزم کے حقیقت میں بدلنے کا عملی مظاہرہ دیکھنا چاہتے ہیں؟ کیریبو کے بارے میں یہ چھوٹی سی فلم ملاحظہ کریں۔ کیریچو، کینیا میں ہمارا سب سے بڑا۔چاے کا۔باغ ہے۔ یہاں سولہ ہزار (16,000) افراد ملازمت پے ہیں، ساٹھ ہزار افراد کی امداد کی جاتی ہے اور رہائش اور تعلیم کا بہترین انتظام ہے ۔ دیکھئیے اور جانیئے کہ کیسے یونی لیور ان کاشتکاروں اور کسانوں کے خوابوں کی تعبیر یں حاصل کرنے میں ان کی امداد کر رہا ہے۔ یہاں ہمارے پاس میراتھون کے رنر، ماحولیاتی آلودگی سے دنیا کو بچانے والے اور موجد، سب ہی موجود ہیں۔

Lipton: Take a Sip for Sustainability

02:01