شیف، کیا آپ کو نہیں لگتا کہ آپ کے پاس آج سونچنے اور خیال کرنے کے لیے کی زیادہ مواد ہے؟ اپنے کچن کو کامیاب بنانے کے لیے آپ کو لگن، محنت، تخلیقی صلاحیت، دھندے کی سمجھ بوجھ کے ساتھ ساتھ، اس بات کا ارادہ کہ دنیا کے ماحولیاتی مسائل کو کم کرنے اور ایک خوش آئند اور دیرپا مستقبل کے لیے آپ اپنا کردار نبھائیں گے۔

اگر آپ پہلے ہی سے اپنے کچن سے نکلنے والے دھویں کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں تو یہ ایک عمدہ بات ہے۔ اور اگر ابھی اس راہ پے صفر شروع کرنا ہے تو ہم آپ کی راہ آسان کرنے کے طریقے بتاتے ہیں۔



آجو آلو آپ اپنے گاہکوں کے لیے کھانے میں استعمال کرنے کی تیاری کر رہے ہیں وہ پہلے ہی دنیا کے کئی قیمتی وسائلِ کھا چکے ہیں۔ کھیتوں سے نکلنے کے بعد ٹرانسپورٹ سے لے کر پیک ہونے تک کا عمل، کاربن فوٹ پرنٹ بناتا ہے۔ اور اگر فوٹ پرنٹ سے آپ مراد لے رہے ہیں قدموں کے نشان، تو یہ جان لیں کے کھانے کے اس قدم کا نشان ایک دیو کے قدم کے نشان کے برابر ہوتا ہے!*کیسے؟ گاے کے گوبر سے میتھین گیس بنتی ہے (یہ گیس ماحولیاتی تابکاری کی بہت بڑی وجہ ہے), اس کے علاؤہ گاے بڑی مقدار میں پانی نیتی ہے اور اس سے بھی بڑے رقبے کی گھاس صاف کر دیتی ہے۔ ژندہ رہنے کے لیے انسان جو کچھ استعمال کرتے ہیں، ان تمام اشیاء کا ماحول پر بڑا منفی اثر ہوتا ہے۔

اپنے کچن کے فضلے کو صحیح طرح ٹھکانے لگانا ایک اچھا پہلا قدم ہے اگرچیکہ یہ اس وقت دنیا میں کھانے کی صنعت کو درپیش سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق، دنیا بھرمیں کھاے جانے کے لیے تیار ہونے والے کھانے کا ایک تہائی حصہ فضلے کی نظر ہو جاتا ہے**۔ آپ کے اپنے کچن کے فضلے سے نمٹنے کے لیے ہمارے پاس طریقے موجود ہیں۔

یونی لیور ریسٹورانٹ کی صنعت میں ایک بڑے سپلائر کی حیثیت رکھتا ہے، اور اس ہی بناء پر ہم خود بھی اس مسلئہ کو اپنی نظر میں رکھتے ہیں۔ ہ۔اری کوشش ہے کہ ماحول پر جو ہماری وجہ سے اثرات پڑتے ہیں ان کو 2020 تک آدھے سے بھی زیادہ کم کریں۔ اس لیے ہماری مصنوعات صرف کچن میں ہی آپ کی مدد نہیں کرتیں بلکہ کچن سے باہر، ماحول پر پڑنے والے منفی اثرات کو بھی دیکھنے میں آپ کا ہاتھ بٹاتی ہیں۔

 

 

شیف ہونے کے ناتے آپ یہ پہلے سے ہی جانتے ہیں کہ ٹیم کی، کچن کی کامیابی میں کتنی زیادہ اہمیت ہے۔ اس لیے آپ کو اپنے ساتھیوں کو، اپنی ٹیم کو فضلے کے صحیح طریقے سے ٹھکانے لگانے والے پلان یعنی ویسٹ مینیجمنٹ پروگرام ہے آمادہ کرنا ہوگا اور ان کو اس کی افادیت سے آگاہ کرنا ہوگا۔



ایک اور اچھا طریقہ ہے کہ موسمی اناج خریدہ جاے۔ غیر موسمی اناج (سبزیاں یا پھل) کاربن فوٹ پرنٹ کو بڑھاتا ہے۔ اس کے علاؤہ زیادہ مہنگا بھی ہوتا ہے تو آپ کے منافع پے بھی اثر ڈالتا ہے۔ موسمی اناج کے بارے میں یہاں جانیے۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کے زیادہ اسٹاک کو یا غ یر ضروری اسٹاک کو کسی فوڈ بینک یا کسی امدادی ادارے کو دے دیا جائے۔ 2017 میں بننے والا یو اے ای فوڈ بینک منوں کھانا اکھٹا کر کے لاکھوں ضرورت مندوں کو کھانا مہیا کر چکا ہے۔


اور "پ" والے لفظ کو تو بالکل نا بھولیں، یعنی پلاسٹیک


ہر سال ہم تقریباً 780 لاکھ ٹن پلاسٹک استعمال کرتے ہیں۔ یہ ایسا ہےکہ جیسے آپنے دنیا کے گرد تین دفع چکر کاٹ لیا۔ اس میں سے صرف چودہ فیصد (14%) ری سائیکل ہوتا ہے اور دو فیصد (%2) پیکیجنگ کے لیے چوبارہ استعمال ہوتا ہے۔پی ایک ٹی پلاسٹک (پولی ایتھیلی ٹیریپتھیلیٹ) یہاں سب سے زیادہ نقصان دہ ہے۔یونی لیور انتہائی چابک دستی کے ساتھ اس مسلئے کے حل کے لیے گامزن ہے، اپنی پی ایچ ٹی ری سائیکلنگ اسکیم کے تحت۔ ہم نے پی سی ٹی پلاسٹک کو بار بار ری سائیکل کرنے کا ایک طریقہ دریافت کیا ہے اور ہمارا ارادہ ہے کہ 2025 تک ہم سو فیصد پلاسٹک کو ری سائیکل کر دیں۔ لیکن تب تک، آپ کو اپنی کوششوں سے اپنے کچن کو ری سائیکل کرنا ہوگا۔


دنیا کو بچانے کے لیے یونی لیور کا مشن، ایک وقت میں ایک پلاسٹک کی بوتل

*ای ڈبلیو جی/کلین میٹرکس ریپورٹ 2011
** اعداد و شمار اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کی 2011 کی رپورٹ سے لیے گئے ہیں
*** اعداد و شمار 2016 کی اسٹڈی جس میں یونی لیور، ایلین میک آرتھر فاؤنڈیشن، ورلڈ اکنامک فورم اور میکنزی اینڈ کمپنی شریک تھے۔