کیا آپ جانتے ہیں کے ۲۰۱۶ میں مینی ویب نے رپورٹ دی تھی کہ ایک پیزا چین کے اسٹاک کی قیمت ایپل، گوگل، فیس بُک اور ایمازون  سے بہتر ہے۔ ہم پیزا کواتنا پسند کرتے ہیں۔

 پیزا ایک ڈریم ڈش ہے۔ کیونکہ یہ بہت ورسٹائل ، بنانے میں سستی اور انتہائی مزیدار ہے۔  اس کی اقسام   آپ کے تصور کی طرح لامحدود ہیں اور صارفین اس کے بارے میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے خود کو نہیں روک پاتے! مگر  اب جبکہ سب اپنے مینو میں پیزا شامل کر رہے ہیں تو آپ سب میں نمایاں کیسے نظر آئیں گے؟ تصویر بنانے کے قابل  فوڈ ٹرینڈز آپ کے مقابل کو شکست دینے کے لیے متعارف کروائے جا رہے ہیں۔

پیزا پر نیا پن لانے کے ان 3 تخلیقی طریقوں کو آزمائیں۔

 

1# لاوا سٹفڈ پیزا

کیلزون

 

 

اِسے عام پیزا کے مقابلے مختلف طریقے سے پیش کیا جاتا ہے۔ فلوڈڈ پیزا جسے عام طور پر کالزون کہا جاتا ہے یہ آدھے چاند والے سموسے کی طرح لگتا ہے۔ یہ ایک بڑا ، مزیدار چیزی  اور سوسی پیزا ہے ۔اب اس میں اٹیلین سوس  شامل کریں اور  پھر اس  میں کریمی چیزی مایونیز شامل کر کے اُسے چیزینس کے ایک مرحلے پر لے جائیں۔ یہ ہر طرح سے بہتر ہے اس میں وہ سبزیاں بھی استعمال میں آجاتیں ہیں جو اس کے علاوہ ضائع ہو جاتیں۔ 

2# ٹوسٹی پیزا 

پیزا ٹوسٹ

پیز ا اور کرسپی ٹوسٹڈ بریڈ؟ ہاں بالکل !  بغیر کسی جھنجھٹ اور پریشانی کے، آسان اور تیز ی سے بچوں کے کھانے اور ڈیلیوریز کے لیے تیار کریں۔ جلدی ، مزیدار اور پیٹ بھر نے کے لیے ،ڈنر کے مین ڈش یا ایپٹائزر کے طور پر پیش کریں ۔

3# پیز ا کون

پیزا کون

جیسا کہ اس کے نام سے ظاہر ہے، پیز ا  کون ایک پیزا کی کون ہے۔ یہ اسنیک ہاتھ سے گوندھے ہوئے آٹے سے بنایا جاتا ہے جسے ایک کون کی شکل دی جاتی ہے ۔ اور اس میں مزیدار اجزاع شامل کر کے اسے کرسپی ہونے تک اوون میں بیک کیا جاتا ہے ۔ جس میں بہت سارا چیز بھی شامل ہوتا ہے۔ یہ جلدی اور آسانی سے بن جاتا ہے اوریہ سیلفی لینے کے لیے زبردست ہے ۔ 

ان پریزینٹیشن کو تخلیقی طریقوں اور ایک مز یدار سوس  کے ساتھ شامل کریں اور آپ کے پاس سوشل میڈیا میں سب سے ذیادہ ٹرینڈ کرنے والا پیز ا تیا ر ہو گا! 

اپنی ترکیبوں میں آزمانا چاہتے ہیں؟ ہمارے پاس آپ کے لیے ایک خصوصی پیشکش ہے!

 

ہوم
ریسیپیز
شاپ
کارٹ
مینیو