اجزاء

+

برسکیٹ کے لیے:

رول بیک کرنے کے لیے:

پیش کرنے کے لیے:


اس ریسیپی میں ریشہ کی ہوئی بیف کو بن کے اندر بیک کیا جائے گا تا کہ آپ کے مہمان تجسس سے بن کو کھول کر دیکھنا چاہیں۔ ڈپ کر نے کے لئے کنور پروفیشنل باربی کیو سوس اور مسٹرڈ جیسے لوازمات کے ساتھ پیش کیجئے۔ یہ رمضان کے لئے ایک شاندار ڈش ہے۔

...

تیاری

  1. برسکیٹ کے لیے:

    • بیف براسکیٹ کیاندرونی سطح پر تیز چھری سے کٹ لگائیں اوراس پرکنور پروفیشنل کرسپی کوٹنگ مکس میرینیڈ اور چینی مل لیں ۔ ایک گھنٹے کے لئے میرینیٹ کریں پھر 80 گرام کنور پروفیشنل ڈیمی گلیسپاؤڈر کو 2 لیٹر پانی میں تیار کریں۔
    • اوون کوC°160 پرہیٹ کریں بیف براسکیٹ کو ایک اوون ڈش میں رکھیں اورا سکے اوپر تیار شدہ کنور پروفیشنل ڈیمی گلیس ڈال دیں، روز میری اور تیز پات شامل کریں۔
    • ٹرے کو اچھی طرح ایلومینئیم فوائل سے ڈھانک دیں تا کہ نمی باہر نہ نکلنے پائے۔ اوون میں رکھ کر 40 منٹ تک آہستہ آہستہ پکنے دیں۔
    • 40 منٹ بعد بیف نرم و ملائم ہو جانی چاہیے۔
    • دم پر پکی بیف کانٹنے کی مدد سے ریشہ کر لیں، مسٹرڈ ملایئں اور بن میں بھرنے کے لئے رکھ لیں۔
  2. رول بیک کرنے کے لیے:

    • ایک چھوٹی پیالی میں دودھ اور پانی کو ملایئں۔ چینی، خمیر اور مکھن شامل کریں۔ حل ہوجانے تک خمیر کو ہلائیں اور 10 منٹ یا جھاگ بن جانے تک سائیڈ میں رکھ دیں۔
    • ایک بڑے پیالے میں میدہ اور کنور پروفیشنل چکن اسٹاک پاؤڈر ملائیں۔ میدے کی کم مقدار سے شروع کریں اور مزید صرف اس صورت میں شامل کریں اگرآٹا بہت چپکنے لگے۔
    • خمیر والا آمیزہ میدے میں شامل کریں۔ نرم اور لچکدار ہو جانے تک گوندھیں۔ (ہم نے ہینڈ مکسر نیڈنگ اٹیچمنٹ کے ساتھ استعمال کیا ہے)
    • چکنائی لگے ہوئے پیالے میں رکھ کر پلاسٹک ریپ سے سختی سے ڈھانپیں اور پھولنے کے لئے 15 منٹ تک کسی گرم جگہ پر چھوڑدیں۔
    • آٹا کو 10 سینٹی میٹر کی گول ٹکیوں کی شکل میں بیلیں اور اندزاً 30 گرام گوشت کی فلنگ اندر رکھ کر رول کو مضبوطی سے بند کر دیں۔ آٹے کو 10 منٹ کے لیے پھولنے دیں۔
    • برش کی مدد سے ایگ واش لگائیں اور تل چھڑک دیں۔
    • C°180 پر 10 منٹ یا سنہری ہو جانے تک بیک کریں۔
  3. پیش کرنے کے لیے:

    • بنز کو اضافی کنور پروفیشنل باربی کیو سوس اور مسٹرڈ کے ساتھ پیش کریں۔
ہوم
ریسیپیز
شاپ
کارٹ
مینیو