اجزاء

+

باربی کیو چکن:


اگر غذا میں فائبر اور غذائیت کی بات کی جائے تو شکر قندی نہ صرف ایک بہترین غذا ہے بلکہ یہ ہمہ جہت بھی ہے یعنی میٹھے سے لے کر پائے(Pie) کی فلنگ تک سب میں کام آتی ہے۔ اس ریسیپی میں، ہم چیزوں کو سادہ اور آسان رکھتے ہوئے شکر قندی کو ثابت روسٹ کریں گے۔ اس کو اسموکی باربی کیو چکن مایو فلنگ کر کے ایشیائ سلاد کے ساتھ پیش کرینگے۔ ایک ایسی غذا جو دن کے کسی بھی حصے  میں کھانے کے لیے بہترین ہے۔

...

تیاری

  1. باربی کیو چکن:

    • چکن کو کنور پروفیشنل چکن اسٹاک پاؤڈر، ادرک اور لہسن لگا کر اچھی طرح میرینیٹ کریں۔ چکن کو کوئیلوں کی انگیٹھی پر گرل کریں، اوون میں بیک کر لیں یا پین میں سوتے (Saute) کر لیں۔ جب پک جائے، تو چکن کو ریشہ کر کے ایک طرف رکھ دیں۔
    • اوون کوC °180 پر پری ہیٹ کریں۔  شکر قندی کواچھی طرح صاف کر لیں اور اس کی جلد میں کانٹے سے چند سوراخ کرلیں۔ شکر قندی کوبیکنگ شیٹ پر رکھ کر 30-45 منٹ کے لیے یا اس وقت تک جب کانٹا آسانی سے اندر چلا جائے بیک کریں۔
    • هيلمنز رئیل مایونیز اور کنور پروفیشنل باربی کیو سوس شامل کرنے سے پہلے چکن کو گرم کریں۔
    • شکر قندی پک جائے تو اوون سے نکال کر درمیان سے کاٹیں اور باربی کیو چکن بھریں۔ سالسہ سیلڈ کے ساتھ یہ ڈش بے حد مزیدار ہوتی ہے۔
ہوم
ریسیپیز
شاپ
کارٹ
مینیو