اجزاء

+

ڈو (آٹا تیار کرنا):

  • میدہ 1.0 kg
  • نمک 30.0 g
  • خمیر 15.0 g
  • نیم گرم, پانی 650.0 ml

فلنگ:

  • زیتون کا تیل 60.0 ml
  • کٹی ہوئی پیاز 200.0 g
  • بکرے کا قیمہ 800.0 g
  • لہسن اور ادرک کا پیسٹ 100.0 g
  • کٹی کالی مرچ 20.0 g

بیکنگ:


پروفیشنل شیفس کے لیے بنائ ہوئ لیمب، پیپر اینڈ چلی پیزا کی ترکیب ملاحظہ کریں: آسان ہدایات، ماہرانہ اجزاء کی فہرست، شیف کی تیاری کے راز. اس ریسیپی کو ان اجزاء کے ساتھ مہارت سے تیار کریں: کنور اٹالین ٹماٹو بیس.

...

تیاری

  1. ڈو (آٹا تیار کرنا):

    • ایک بول/برتن میں آٹا، نمک اور خمیر شامل کریں اور ملائیں۔ ذرا سا پانی شامل کریں تاکہ گول آٹے کی گیند بن جائے اور کوئی خشک آٹا برتن میں نہ رہ جائے.
    • آٹے کو آگے پیچھے رول کر کے اِسے گوند لیں، ہاتھ کا استعمال کرتے ہوئے اِسے پھیلائیں اور کھینچیں۔ 10 منٹ تک اسی طرح گوندیں یا تب تک جب تک یہ ہمواراور نرم نہ ہو جائے۔ 
    • اس آٹے کو ہلکے سے تیل لگے ہوئے بول/برتن میں ڈالیں، کلنگ فلم سے اسے ڈھانپیں اور 45 منٹ کے لیے ایک گرم جگہ پر رکھیں تاکہ یہ پھول جائے یا سائز میں دُگنا ہو جائے۔
    • ڈو (آٹے) کو دو حصوں میں تقسیم کر کے اس کی دو گیندیں بنا لیں۔
    • ہر گیند کو آٹا لگائیں اور پھر کلنگ فلم سے ڈھانپ دیں اور 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ ایسا کرنے سے پتلا رول کرنا آسان ہو جائے گا۔
    • ایک صاف سطح پر آٹا چھڑکیں اور ڈو پر بھی آٹا چھڑکیں اور اسے ایک چوکور شکل میں رول کریں، تقریباً ½ سینٹی میٹر موٹا۔
  2. فلنگ:

    • پیازاور قیمے کو ادرک لہسن کے پیسٹ کے ساتھ فرائی (ساتے) کریں۔ نمک اور کالی مرچ سے سیزن کریں جب تک کہ خستہ ہو جائے, پر خُشک نہ ہو..
  3. بیکنگ:

    • کنور پروفیشنل اٹالین ٹماٹو بیس کو اس کی سطح کے اوپر چمچ سے پھیلائیں۔
    • اب فلنگ والا مکسچر اس کے اوپر ڈالیں۔ آخر میں کدوکش کیا ہوا چیز شامل کریں۔ پیزا کو 220 ڈگری پر پری ہیٹ کیے ہوئے اَون میں 12 سے 15 منٹ تک بیک کریں، تب تک جب تک اس کا کرسٹ گولڈن براؤن نہ ہوجائے۔ بیکنگ کے بعد ضرورت محسوس ہو تو پسی ہوئی مرچ اوپر سے ڈال دیں۔
ہوم
ریسیپیز
شاپ
کارٹ
مینیو