+

بٹر چکن پائی:

  • مکھن 60 g
  • کٹی ہوئی پیاز 100 g
  • کٹی ہوئی ادرک 20 g
  • لہسن باریک کٹی 30 g
  • چکن بریسٹ، کٹی ہوئی بوٹیاں 1 kg
  • تازہ ٹماٹر، کٹا ہوا 500 g
  • گرم مسالا پاؤڈر 15 g
  • رائی 10 g
  • کالی مرچ 3 g
  • کریم 250 ml

پائی:

  • پف پیسٹری شیٹ 2 pc
  1. بٹر چکن پائی:

    • بڑے یا درمیانے سائز کے سوس پان کو درمیانی آنچ پر گرم کریں ۔ تیل ، مکھن اور پیاز ڈالیں اور ہلکا براءون ہونے تک پکائیں جس کے لئے تین سے چار منٹ درکار ہوں گے ۔ پھر اس میں ادرک اور لہسن ڈال کر آدھے منٹ تک پکائیں اور ہلاتے رہیں تاکہ یہ جلے نہ.
    • چکن، ٹماٹر کا پیسٹ، ٹماٹر اور مرچیں ڈالیں اور 5-6منٹ تک پکائیں یا جب تک سب چیزیں پک نہ جائیں.
    • گاڑھی بالائی ڈالیں اور کھولنے تک اس کو وقفے وقفے سے ہلائیں.
  2. پائی:

    • چکن پائی مکس ایک پیسٹری کی تہہ لگی ہوئ ڈش میں ڈالیں اور اسے پیسٹری کی دوسری تہہ سے ڈھانپ دیں ۔ 180ڈگری تک 15منٹ کے لئے پکائیں یا جب تک پائی پوری طرح پک نہ جائے اور سنہری ہوجائے.