+

ونیلا کسٹرڈ:

ڈیٹ کیریمِل:

پرفے:

  1. ونیلا کسٹرڈ:

    • 4 چمچ (60 گرام) رفحان ونیلا کسٹرڈ کو ایک کپ دودھ (200 ملی لیٹر) میں شامل کریں اور ایک پیسٹ بنالیں۔
    • 8 چمچ (120 گرام) چینی کو 4 کپ دودھ میں مِلا ئیں اور اُبالیں۔
    • کسٹرڈ والے آمیزے کو اُبلتے ہوئے دودھ میں شامل کریں اور ملاتے ہوئے پکاتے رہیں جب تک کہ گاڑھا اور ہموار نہ ہوجائے۔ رفحان کسٹرڈ اب تیار ہے۔
  2. ڈیٹ کیریمِل:

    • لپٹن ییلو لیبل ٹی بیگز کو اُبلتے ہوئے پانی میں 5 منٹ کےلئے گھولیں۔
    • چائے کے اس قہوے میں سے 100 ملی لیٹر کو کیک کے بیس کے لئے ایک طرف رکھ دیں۔
    • ٹی بیگز کو نکال لیں اور اس میں براؤن شوگر اور کھجوریں شامل کریں۔
    • دودھ، کریم اور مکھن ملاتے ہوئے کیریمِل ہونے تک پکاتے رہیں یہاں تک کہ مرکب کافی گاڑھا ہوجائے۔
    • کیریمِل والا گاڑھاپن آنے تک پکاتے رہیں۔
  3. پرفے:

    • گلاس یا ڈش میں کیک رسک ترتیب سے رکھیں۔
    • چائے کے قہوے اور ونیلا ایکسٹریکٹ کو آپس میں ملائیں۔
    • کیک رسک کو اس میں بھگوئیں اور پرفے کی تہہ لگانا شروع کریں۔
    • کریم کو پسی ہوئی چینی کے ساتھ پھینٹیں یہاں تک کہ روئیں دار نرم ہوجائے۔
    • کیک رسک پر ڈیٹ کیریمِل اور کریم کی تہہ لگائیں اور میوہ جات کے ساتھ اس کو اختتام دیں۔
    • تھوڑی سی کارٹ ڈور چاکلیٹ ٹاپنگ اس میں چار چاند لگا دیتی ہے۔
+