جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، یہ اخراجات کی تفصیل کے ساتھ اسٹینڈرڈ ریسیپی کی توسیع ہے
قیمت برائے فروخت
ایک دفعہ کھانے کے اخراجات کا تخمینہ لگا لیں تو ڈشز کی قیمت متعین کی جاسکتی ہے۔ اس کا بنیادی فارمولا ہے:
قیمت برائے فروخت = (کھانے کی لاگت + لیبر کی لاگت + عبوری اخراجات) +منافع
آپ کی قیمت برائے فروخت میں تمام اخراجات اور وہ منافع شامل ہو جو آپ چاہ رہے ہوں
کھانے کے اخراجات کوقیمت برائے فروخت کا کتنے فیصد ہونا چاہئے؟
کھانے کے اخراجات کو قیمت برائے فروخت کا ایک مخصوص فیصد ہونا چاہئے۔ یہ رقم ریسٹورنٹ کے ایک سیکشن سے دوسرے سیکشن میں مختلف ہوسکتی ہے جس کادارومدار دیگر عوامل جیسے عبوری اخراجات، لیبر اور منافع کے ہدف پر ہے۔ عام طور پر منافع تیس سے چالیس فیصد ہوسکتا ہے
کھانے کے اخراجات کی پریکٹس
ڈش کی قیمت برائے فروخت کا تعین کیسے کیا جائے، اس کی ایک مثال یہ ہے
- ایک ریسٹورنٹ کا کھانے کے اخراجات کا ہدف ۳۳فیصد ہے
- ان کی تازہ ترین ریسیپی پر کھانے کے اخراجات ۰۵۲ روپے فی پورشن ہیں
- ۳۳ فیصد کے اصول کے مطابق، قیمت برائے فروخت کا ہدف = ۲۵۰ روپے کوصفراعشاریہ۳۳پر تقسیم کرکے =۵۷ء۷۵۷روپے
لیبر کی لاگت، مقداراور کاروباری حریف کی قیمت جیسے دوسرے عوامل کے جائزے کے بعداس رقم کو ذہن میں رکھتے ہوئے ریسٹورنٹ حتمی قیمت برائے فروخت کا تعین کرسکتا ہے