برگرزاور سینڈوچ

برگر ڈلیوری

چیلنج: ڈیلیوری کے دوران کھانا ٹھنڈا ہوجانا

ڈیلیوری کا سب سے بڑا مسئلہ غیرمناسب پیکیجنگ ہے جس میں کاغذ میں لپٹے کھانے کا ٹھنڈا ہوجانا شامل ہے۔ کسٹمر تک پہنچتے پہنچتے یہ دب جاتا ہے اور اس کی چکنائی پھیل جاتی ہے۔  آپ کو کھانا گرم،  خستہ اور پرکشش رکھنے کے لئے درست پیکیجنگ میٹیریل کی ضرورت ہے۔

حل: پیپر ریپ کو فوائل لائننگ کے ساتھ استعمال کریں

  • فوائل لائننگ والا مضبوط پیپر برگرز،  رولز، سینڈوچز اورچکنائی والی کسی بھی گرم چیز مثلاً فاسٹ فوڈز کومحفوظ رکھنے کے لئے بہترین ہے۔
  • فوائل لائننگ ٹمپریچر کومحفوظ رکھتی ہے اور چکنائی کو پھیلنے سے روکتی ہے
  • یہ میٹیریل ،موائسچرکنٹرول کرکے کھانے کو نم ہونے سے بچاتا ہے
  • بہترین تاثر کے لئے پیکیجنگ پرکوئی خوبصورت ڈیزائین یا اپنے ریسٹورنٹ کی برانڈنگ کا اضافہ کری
مرطوب بن

چیلنج: برگر بنس کا نم ہوجانا

جب تک برگر کسٹمرتک پہنچتا ہے تب تک یا تو بن نم ہوجاتا ہے یا برگر کا کچومر سا بن جاتا ہے۔ 

حل: بنس کو ہلکا سا ٹوسٹ کریں اور پھرٹھنڈا کرنے کے بعد دیگر اجزاء شامل کرکے برگر بنائیں۔ اس طرح بنس خستہ اورسخت ہوجائیں گےاورٹاپنگس اورسوسزکوبہتر طورپرسنبھال سکیں گے۔ اس سے علیحدہ ٹیکسچر اورفلیورکا بھی اضافہ ہوجائے گا۔   

تلہ ہوا کھانا

کرسپی چکن

چیلنج: فرائیڈ فوڈ کو خستہ رکھنا

فرائیڈ فوڈ میں بہت زیادہ موائسچرہوتا ہے جواس کولذیذ بناتاہے۔ تاہم ہوا کو اس کے گرد چلنے کاموقع نہ ملے تو بھاپ اس خستہ کوٹنگ کو نم اور نرم بنا دیتی ہے۔    

حل: کارڈ بورڈ اورپیپر بیگس میں سوراخ کرکےان کواستعمال کریں یا ایسے اسٹایئروفوم کنٹینڑزاستعمال کریں جن کی سائیڈزپرحدت کو نکالنے کے لئے گیپ ہواورموائسچرکو جذب کرنے کے لئے پیپر کی لائننگ۔  اس طرح بھاپ کو نکلنے کی جگہ مل جائے گی اورٹیکسچرخستہ اور سخت رہے گا۔ 

  • ڈیلیوری کےوقت اضافی خستہ پن کے لئے، فرائیڈ فوڈ کوکنٹینرمیں پیک کرنے سے پہلے وائرریک پررکھ کر ہلکا سا ٹھنڈا کرلیں۔ اس طرح موائسچرہوا میں تحلیل ہوجائے گا اور بھاپ نہیں بنے گی۔
  • کسٹمرزکو کھانا دوبارہ گرم کرنےکے لئے محتاط ہدایات فراہم کریں۔
ہوم
ریسیپیز
شاپ
کارٹ
مینیو