یونی لیور فوڈ سالوشنز نے دبئی میونسپلٹی کے تعاون سے فوڈ سیفٹی کے حوالے سے ایک نیا قدم اُٹھایا ہے جس نے فوڈ سیفٹی کو ایک نئی منزل پر پہنچایا ہے۔

کئی مُلکوں پر مبنی عملے کے ساتھ پیش آنے والی مُشکلات کے زیرِ نظر، اس شراکت کا مقصد تربیتی اور تعلیمی وسائل کو مختلف زبانوں میں ریسٹورینٹ مینیجمینٹ اور شیفس کے لیے مہیا کرنا تھا تاکہ وہ اس سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے اپنے آپریشنز میں صحیح حفظانِ صحت کے معیار کو آسانی سے برقرار رکھ سکیں۔

یونی لیور فوڈ سالوشنز نے ریسٹورینٹ، فوڈ آؤٹلیٹس اور اسٹریٹ فوڈ جوائنٹس کے لیے ایک ٹول کِٹ تیار کی ہے جس تک رسائی بہت آسان ہے۔ اس ٹول کِٹ میں مُفٹ پوسٹرشامل ہیں جو کچن میں لگائے جا سکتے ہیں اور یہ تین مختلف زبانوں انگریزی، عربی اور ملیالم میں موجود ہیں۔

مزید یہ کیمپین ریسٹورینٹس کو دبئی میونسپلٹی سے منظور شدہ ای موڈیول آفر کرتی ہے جو ایک بہترین ریفریشرتربیت کے طور پر کام کرتی ہے۔ یہ دبئی کے 2020 کے منصوبے جوکہ 100 فی صد ڈیجیٹل ہونا ہے، اُس کے عین مطابق ہے اور یونی لیور سسٹینبل لِیونگ پلان کو سپورٹ کرتا ہے جس کا مقصد 2020 تک ایک ارب افراد کی صحت اور حفظان صحت کو بہتر بنانا ہے۔

یونی لیور فوڈ سالوشنز اور دبئی میونسپلٹی کے درمیان تعاون کے لیے پہلی بنیاد 7 اپریل 2015 کو عالمی صحت کے دن ڈالی گئی تھی۔ اس کے بعد سے یہ مہم بڑے پیمانے پر کئی آؤٹلیٹس، کُزین اور ہوٹلز میں پهیلی ہے۔

ہم اس کیمپین کے بارے میں باقاعدگی سے تربیتی اپ ڈیٹس دیتے رہیں گے۔ لہٰزا ہمارے نیوز لیٹر کے لیے ریجسٹر کریں اور ہم آپ کو اپ ڈیٹس آنے پر مُطلع کریں گے۔

ہوم
ریسیپیز
شاپ
کارٹ
مینیو