12 اکتوبر کو کراچی میں ہونے والے کنور ماسٹر آف سیزننگ 2018 کے  پرجوش فائنل میں ہوا کا نٹے کا مقابلہ ۔ اس سنسنی خیز مقابلے میں 15 شیفس کے درمیاں دو پرجوش رائونڈز ہوئے جن میں انہوں نے ایپیٹائزرز اور مین کورس کے آئٹمز تیار کئے۔ دو نہایت لذ یز ڈ شز تیار کرنے پر شیف ابرار علی کو مساٹر آف سیزننگ 2018 کا اعزاز حاصل ہوا.

ذیل کے لنک پر دیکھئے فائنلز کی جھلکیاں:

ماسٹر آف سیزننگ 2018 جھلکیاں | یونی لیور فوڈ شلوشنز

01:34

یونی لیور فوڈ سلوشنز کے ایگزیکٹیو شیف برائے مڈل ایسٹ، پاکستان اور سری لنکا، شیف مکرّم علی ، ان زبردست مقابلوں کے ججوں کے پینل کے سربراہ تھے۔ پاکستان بھر سے آئے ہوئے شیفس کو پریزنٹیشن، ذائقے، حفظان صحت  اور یونی لیورفوڈ سلوشنز پروڈکٹس کے استعمال کی بنیاد پر پرکھا گیا۔ شیف ابرار نے بیک کی ہوئی سوئز چکن اورہلکی روسٹ مع  پستہ سوس کی دو ڈ شز پیش کرکے سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے. 

شیف ابرار  نے کنور ماسٹر آف سیزننگ کا اعزاز اور 500,000 روپے کا انعام  حاصل کیا۔ انعامات کی اس تقریب میں  شیف جہانگیر حسین دوسرے نمبر پر رہے اور انہوں نے 200,000 روپے کا انعام حاصل کیا جب کہ تیسری پوزیشن شیف نوبیل اختر کے حصے میں ائی اور ان کو 100,000روپے انعام دیا گیا۔

شیف جہانگیر نے اس مقابلے میں رائس کیک مع پستہ کرسٹڈ چکن اور ایک اسپائسی رولیڈ  پیش کیا جب کہ شیف نوبیل کی ڈشز چکن رولیڈ مع گرین سلاد، دھنیا، بادام اور پستہ اور اسٹفڈ چکن مع ریسوٹو، پسے ہوئے آلواور سبزیوں کی پرلطف ڈشز تیار کیں.

کنور ماسٹر آف سیزننگ 2019 کی تازہ ترین خبروں کےلئے ہمارے نیوز لیٹر پر سائن اپ کیجئے۔