ڈائنرز کامصروف ترین وقت ہونے کے ناطے رمضان آپ کے ریسٹورنٹ کی ترقی کے لیے ایک بہت اہم موقع ہے۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ضروری ہے کہ آپ اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے برانڈ کی نمائش کریں اور زیادہ سے زیادہ ڈائنرز کو اپنے ریسٹورنٹ کی طرف متوجہ کریں، خاص طور پر سوشل میڈیا پر سرگرمیوں کے زریعے جو رمضان کے موقع پر بڑھ جاتی ہیں۔  پیش ہیں چند ٹپس کہ آپ کیسے اپنے ریسٹورنٹ کو اپنے کاروباری حریف  کے مقابلے میں منفردکرسکتے ہیں

digital magazine

ڈیجیٹل میگزینز کا حصہ بن کر اپنے برانڈ کی پہچان بڑھائیں۔ا س طرح بہت سے ڈائنرز افطار اور سحری کے لیے آپ کو ایک ٹاپ ریسٹورنٹ کے طور پر پہچانیں گے۔

اپنی خاص ڈشز کی بہترین کوالٹی کی تصاویر لے کر، مختلف سوشل میڈیا پلاٹ فارمز کے زریعے آپ اپنے ریسٹورنٹ کو آن لائن ایک منفرد پہچان دلوا سکتے ہیں۔ اس سے آپ کے ڈائنرز کو آپ کی آن لائن تصاویر کو لائیک اور شئیر کرنے کا موقع ملے گا اور ساتھ ہی آپ کے ریسٹورنٹ کی پہچان میں بھی اضافہ ہوگا۔

food photography
Social media followers

آج کے ڈیجیٹل دور میں ایک ریسٹورنٹ کے لیے یوزر جینریٹڈ کونٹنٹ (یو۔جی۔سی)بہت اہم ہتھیار ہے۔ایک برانڈڈ ہیش ٹٰگ بنائیں اور اپنے ریسٹورنٹ میں کہیں نمایاں کریں (اپنے مینیو پر لکھ کر دیکھیں) اور اپنے مہمانوں کو اسے استعمال کرنے پر راغب کریں۔ اس سے آپ کو مزید قابلِ اعتبار مواد ملے گا جسے آپ اپنے فیس بک یا انسٹا گرام پروفائل پر ری پوسٹ کر کے مزید لوگوں کو اپنے ریسٹورنٹ کی طرف متوجہ کر سکتے ہیں۔   

جتنا آپ ڈائنرز کے لیے آپ کے کھانے کی معلومات حاصل کرنا آسان بنائیں گے اتنی آپ کی محنت کارآمد ہوگی۔ڈائنرز ہمیشہ ریسٹورنٹ جانے سے پہلے اس کے مینیو کو دو وجوہات کی بناء پردیکھنا چاہتے ہیں، ایک یہ کہ آیا وہاں ان کی پسند کی ڈشز میسر ہیں یا نہیں، دوسرا ان کی قیمتیں۔ ایک جدید اور آسان مینیو ترتیب دے کر آپ اپنے ریسٹورنٹ کو مزید موثر طریقے سے فروغ دے سکتے ہیں

Menu
ہوم
ریسیپیز
شاپ
کارٹ
مینیو