اجزاء

+

چنا مصالحہ:

پیش کرنے کے لیے:

  • تلی ہوئی پیاز 2.0 g
  • ہرا دھنیا، کٹا ہوا
  • نیبو ویجز 1.0 pc
  • نان یا چاول

پروفیشنل شیفس کے لیے بنائ ہوئ چنا مصالحہ کی ترکیب ملاحظہ کریں: آسان ہدایات، ماہرانہ اجزاء کی فہرست، شیف کی تیاری کے راز. اس ریسیپی کو ان اجزاء کے ساتھ مہارت سے تیار کریں: رفحان کارن آئل اور کنور پروفیشنل چکن سوپ اسٹاک.

...

تیاری

  1. چنا مصالحہ:

    • لہسن، ادرک، مرچیں، ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس اور ½ چائے کا چمچ نمک فوڈ پروسیسر میں ڈال کر اس کا ملائم پیسٹ بنا لیں۔
    • رفحان کورن آئل کو ایک بڑے سوس پین یا ڈچ اوون میں درمیانی آنچ پر گرم کریں۔ پھر فوراً زیرہ شامل کرکے بهونیں۔ جیسے ہی زیرہ کی خوشبو آنے لگے (یعنی اندزاً 15سیکنڈ بعد)، تو فورا ً پیاز شامل کریں۔ چمچ چلاتے ہوئے 3 سے 4 منٹ کے لیے پکائیں یہاں تک کہ پیاز پین کے پیندے پر براؤن کوٹنگ چھوڑنے لگے۔ ایک کهانے کا چمچ پانی شامل کرکے پین کے پیندے پر جمع پیاز کُهرچیں اور پکانا جاری رکھیں۔ پیاز کے گہرے سرخ ہوجانے تک یہ عمل دہراتے رہیں یعنی تقریباً 10 منٹ تک۔
    • پھر فوراً پیسٹ شامل کریں اور چمچ سے ملا لیں۔ دھنیا، ہلدی، کنور پروفیشنل چکن سوپ اسٹاک اور ایک چائے کا چمچ گرم مصالحہ شامل کریں۔ خوشبو آنے تک یعنی تقریباً 30 سیکنڈ تک چمچ چلا تے رہیں۔ ٹماٹر شامل کر کے وہسک یا پٹیٹومیشر سے پچکا لیں۔ نتھار کر چنے اور دهنیا شامل کریں۔ تھوڑا سا دهنیا سجاوٹ کے لیے رکھ لیں۔ ½ کپ پانی شامل کریں۔
    • اُبال آجائے تو آدھ کھلے ڈھکن سے ڈھانپ دیں اور آنچ دھیمی کر دیں تاکہ ہلکے ہلکے ابلتا رہے۔ وقفے وقفے سے چمچ چلاتے ہوئے تقریبا 30 منٹ پکائیں یہاں تک کہ شوربا گاڑھا ہو جائے اور مصالحے جذب ہو جائیں۔
    • بچا ہوا گرم مصالحہ اور لیموں کا رس شامل کر کے حسبِ ذائقہ نمک شامل کریں۔
  2. پیش کرنے کے لیے:

    • مصالحے دار چنوں کو پیالے یا پلیٹ میں پیش کیا جاسکتا ہے۔
    • تلی ہوئی پیاز، تازہ دھنیا اورلیموں کی قاشیں اوپر رکھ کر نان یا چاول کے ساتھ پیش کریں۔
ہوم
ریسیپیز
شاپ
کارٹ
مینیو