بٹرنٹ اسکواش اور پالک بهری ٹورٹیلینی
اس سال پر لطف ضیافت کے معنی ہیں کہ سبزی خوری کی جائے اور اطالوی کھانے اپنے ذائقہ دار امتزاج کے ساتھ اس معاملے میں سب سے آگے ہیں۔ یہ پالک/بٹرنٹ اسکواش کی ڈش اس رمضان میں آزمانے کے لیے بہترین ہے۔

اجزاء
بٹرنٹ اسکواش اور پالک بهری ٹورٹیلینی:
-
کریم 2 l
-
اسکواش 1.5 l
-
پانی 500 ml
-
جائفل پاؤڈر 10 g
-
اسموکی پیپریکا 10 g
-
ٹورٹیلینی, پاستا 2.5 kg
-
پالک، جولین 700 g
-
پرمزان چیز, کٹا ہوا 300 g
-
چلغوزا ٹوسٹ 60 g
تیاری
-
بٹرنٹ اسکواش اور پالک بهری ٹورٹیلینی:
- کوکنگ کریم کو پکائیں یہاں تک کہ آدھی رہ جائے اور کریم ہلکی پیلی اور کسی قدر گاڑھی ہو جائے۔
- بٹرنٹ اسکواش پیوری کو گاڑهی کی ہوئی کریم کے ساتھ گرم کریں اور اگر ضرورت ہو تو ذرا سا گرم پانی ڈال کر سوس کا پتلا کر لیں۔ جائفل، پیپریکا اور کنور پروفیشنل چکن اسٹاک پاؤڈر شامل کریں۔
- نمک اور زیتون کے تیل والے گرم پانی میں ٹورٹیلینی ابالیں۔ تازہ ہونے کی صورت میں انہیں پکنے کے لئے 3-4 منٹ درکار ہونگے۔
- پاستہ پک جائے تواسے سوس میں شامل کرکے ہلائیں تا کہ پاستہ سوس سے اچھی طرح کوٹ ہو جائے۔ اس دوران پالک شامل کر لیں تا کہ وه نرم ہو جائے۔
- پارمیزان اور چلغوزوں سے سجائیں۔