+

ترکیب:

  1. ترکیب:

    • بھنڈی کو دھوکر سوکھالیں اور دونوں سرے کاٹ کر ایک انچ کے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
    • کڑاہی میں رفحان کورن آئل گرم کر کے بھنڈی کو سوتے (Sauté) کریں یہاں تک کہ ہلکی سنہری اور نرم ہو جائیں، سائیڈ پر رکھ دیں۔
    • بھنڈی تلنے کے دوران، پیاز، ہری مرچ اور دھنیے کو باریک کاٹ لیں۔
    • اُسی پین میں بچا ہوا تیل شامل کریں اور زیرہ ڈال کر کڑکڑالیں۔ پھر پیاز، ہری مرچ، ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کر کے سوتے (Sauté) کریں یہاں تک کہ پیاز ہلکی سنہری یا نرم ہو جائے۔
    • اب لال مرچ، ثابت دھنیہ، ہلدی پاؤڈر اور قصوری میتھی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
    • کنور ٹماٹو پیوری اور کنور چکن اسٹاک پاؤڈر شامل کر کے ڈھکن ڈھانپ  دیں اور ٹماٹر گل جانے تک پکائیں۔
    • بھنڈی شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں۔ ڈھکن ڈھانپ کر 12-15 منٹ کے لیے درمیانی یا دھیمی آنچ پر پکائیں یہاں تک کہ بھنڈی پک جائے۔
    • گرم مصالحہ اور آمچور پاؤڈر شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں۔ ڈھکن ڈھانپ کر مزید ایک منٹ پکائیں۔ تازہ دھنیہ شامل کر کے پیش کریں۔ لمبائی میں کٹی ہوئی باریک ادرک سے سجائیں۔
    • پراٹھے، آم کی چٹنی اور تازہ لیموں کے ساتھ پیش کریں۔
+