+

بیف اسٹیو کے لیے:

چیڈر ڈمپلنگ کے لیے:

  • پارسلے، پتلی کٹی ہوئی 20 g
  • مشروم کٹا ہوا 100 g
  1. بیف اسٹیو کے لیے:

    • ایک ساس پین میں رفحان کورن آئل درمیانی آنچ پر گرم کریں،  اور بیف کے مربع کی شکل میں کٹے ٹکڑے ڈال کر تلیں،  یہاں تک کہ بیف تمام اطراف سے سنہرا ہو جائے۔ بیف کے ٹکڑوں کو پین سے نکال کر ایک طرف رکھ لیں۔
    • اسی پین میں پیاز، سیلری (Celery) اور گا جر شامل کر کے تلیں، یہاں تک کہ وہ نرم اور خوشبو دار ہو جائیں۔ اگر ضرورت ہو تو تھو ڑا سا تیل شامل کر لیں۔
    • لہسن ڈال کر مزید 30 سیکنڈ کے لیے تلیں۔  ٹماٹر پیسٹ ڈال کر ملائیں۔
    • کنور ڈیمی گلیس بیس، پانی، کنور چکن اسٹاک پاؤڈر، ٹماٹرکا پیسٹ اور ورسٹرشائرسوس (Worcestershire Sauce) شامل کر کے اُبال آنے دیں، لکڑی کے چمچ سے ہلائیں۔
    • بیف کے ٹکڑے واپس پین میں ڈالیں۔ پھر تیز پتہ، ثابت دار چینی اور تهائم (Thyme) شامل کریں۔
    • آنچ ہلکی کر کے ڈھانک دیں اورڈیڑھ گھنٹے تک پکائیں۔ آلو شامل کر کے مزیدآدھا گھنٹہ یا سبزیاں نرم ہوجانے تک پکائیں۔
    • تیز پتہ اور تهائم کی ڈنڈیاں نکال دیں۔ اگر اسٹیو ابھی بھی پتلا ہو تو تھوڑا سا کنور ڈیمی گلیس بیس شامل کر دیں اور وقفے وقفے سے ہلاتے رہیں۔ مزید 10 منٹ پکائیں۔
  2. چیڈر ڈمپلنگ کے لیے:

    • ایک درمیانے پیالے میں میدہ اور لہسن کا پاؤڈر ملا لیں۔ شارٹیننگ کو موٹا موٹا (کھردرا) کاٹ لیں۔ چیڈر چیز ملائیں پھر دودھ شامل کر کے ملائیں یہاں تک کہ تمام خشک اجزا تر ہو جائیں۔
    • آٹے سے چھوٹے چھوٹے بالز بنائیں اور درمیان میں پھیلنے کی جگہ چھوڑتے ہوئے ان کو اسٹیو کی اوپر رکھیں۔ پکنے کے دوران یہ کافی بڑے ہو جاتے ہیں۔ اسٹیو کو ڈھانپے بغیر اوون میں رکھیں اور ڈمپلنگ کے سنہری ہوجانے یا پک جانے تک بیک کریں یعنی تقریبا 30 سے 40 منٹ۔
    • اسٹیو کو پارسلے سے سجائیں اور پیش کریں۔
+