اجزاء

+

سییرڈ بیف اینڈ میرینیڈ:

  • بیف کے پارچے 2.0 kg
  • لہسن کے جوئے چھلے اور پسے ہئے 50.0 g
  • ادرک، پسا ہوا 50.0 g
  • سویا ساس 100.0 ml
  • تِل کا تیل 100.0 ml
  • ویجیٹبل آئل 100.0 ml
  • باریک برائوں شوگر 75.0 g
  • رائس ونیگر 75.0 ml

فرائی جوسی پائن ایپل:

  • پائن ایپل کے سلائس دوٹکڑوں مین کٹے ہوئے (ڈ 6-4 رنگ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ ) 4.0 pc
  • باریک برائوں شوگر 30.0 g

سلاد بول:

  • ابلے ہوئے برائون چاول 100.0 g
  • مکسڈ سلاد کے پتے 40.0 g
  • مولی پتلی کٹی ہوئی 25.0 g
  • کھیرا، چھلا ہوا 60.0 g
  • پکے ہوئے ایڈما بینز 50.0 g
  • ہری پیاز، باریک کٹی ہوئی 15.0 g
  • مکسڈ بلیک 10.0 g
  • تِل، سفید 10.0 g
  • لال مرچ، لمبائی میں آدھی کٹی ہوئی (اگر چاہیں) 20.0 g

ڈریسنگ:


پروفیشنل شیفس کے لیے بنائ ہوئ بیف اسٹیک پوکھ بائول کی ترکیب ملاحظہ کریں: آسان ہدایات، ماہرانہ اجزاء کی فہرست، شیف کی تیاری کے راز. اس ریسیپی کو ان اجزاء کے ساتھ مہارت سے تیار کریں: هيلمنز تھاؤزنڈ آئیلینڈ.

...

تیاری

  1. سییرڈ بیف اینڈ میرینیڈ:

    • اسٹیک کو فریج میں سے نکال کر ایک بول میں رکھیں۔                    
    • دوسرے بول میں تمام میرینیڈ کئے ہوئے اجزاء کو مکس کریں اوراسٹیک کے اوپرڈالیں۔ اسٹیک کو ڈھک دیں اور اسے کمرے کے ٹمپریچر پر 1 گھنٹے کےلئے میرینیٹ ہونے کےلئے چھوڑ دیں۔ (آپ اس سے بھی زیادہ دیر تک میرینٹ کرسکتے ہیں، جیسے پوری رات، لیکن اسے آپ کو فریج میں رکھنے کی ضرورت ہوگی۔ پھر اسٹیک کوپکانے سے ایک گھنٹہ پہلے فریج سے نکالیں اور کمرے کے ٹیمپریچر کے برابر ہونے دیں).
    • گریڈل یا فرائی پین کوتیز آنچ پر گرم کریں۔ خوب گرم ہوجائے تو اسٹیک کو پین میں رکھیں اور 3-2 منٹ تک دونوں طرف سے پکائیں، یہاں تک کہ اسٹیک مکمل فرائی اور جوسی ہوجائے، اسے 8 منٹ تک اوون میں 185 ڈگری سینٹی گریڈ پررکھیں۔ اس کےبعد اوون سے نکال لیں اور چند منٹ کےلئے بورڈ پر رکھیں۔
  2. فرائی جوسی پائن ایپل:

    • اس دوران میں پائن ایپل کے سلائسزکے دونوں طرف برائون شوگر چھڑکیں اور گرم گریڈل پر رکھیں اور ایک طرف سےبرائون ہوجائے تو دوسری طرف پلٹ دیں، یہاں تک کہ برائون ہوجائے، یعنی دونوں طرف ہلکا ہلکا کیریمل ہوجائے (کل 4-3 منٹ تک رکھیں)۔ پھر چولہے سے اتار لیں۔
  3. سلاد بول:

    • چاولوں اور سلاد کے پتوں کو دو بولز میں برابر برابر ڈال دیں۔ کیریمل کئے ہوئے پائن ایپل کے ٹکڑوں کو بول میں سجائیں اور اس پر مولی اورکھیرے کی پٹیوں کو خوبصورتی سے موڑ کر لگادیں ۔ اس پر چمچہ بھربینز ڈال دیں۔
    • اب اسٹیک کے آدھ انچ کے کیوب کی شکل کے ٹکڑے بنالیں۔ اسٹیک کو سلاد کے دونوں بولز کے ٹاپ پررکھیں۔
  4. ڈریسنگ:

    • ان پر ہری پیاز اورتل کے بیج چھڑکیں۔ اگر لال مرچ استعمال کررہے ہیں تو اس کے اوپر رکھیں. پیش کرنے سے پہلے پوکے بولز پر ڈریسنگ لگا دیں۔
ہوم
ریسیپیز
شاپ
کارٹ
مینیو