+

دال پکانے کے لیے:

  • پیاز، مربع شکل میں کٹی ہوئی 80 g
  • باریک کٹا ہوا لہسن 10 g
  • کٹے ہوۓ سبز زیتون 50 g
  • دالیں 200 g
  • پانی 1 l
  • کچلے ہوۓ ٹماٹر 60 g
  • پارسلے، کٹا ہوا 50 g
  • اوریگانو 4 g
  • زیتون کا تیل 20 ml

گوشت کے کٹلس کے لیے:

ساس کے لیے:

  1. دال پکانے کے لیے:

    • ایک درمیانی سائز کے سوس پین میں رفحان کورن آئل درمیانی آنچ پر گرم کریں اور پیاز اور لہسن شامل کریں۔ آنچ درمیانی کر دیں اور 5 منٹ تک تلیں، ساتھ چمچ چلاتے رہیں۔ پین میں زیتون اور دال شامل کریں۔ 5 منٹ کےلیے بھونیں اور پھر 200ملی لیٹر پانی شامل کریں۔ پانی خشک ہو جانے پر یہی عمل دہرائیں۔
    • جب دال پک جائے اور تھوڑا سا گاڑھا پانی رہ جائے تو کٹے ہوئے ٹماٹردال میں شامل کر دیں۔ ہربس کو باریک کاٹ لیں اور انہیں بھی شامل کرلیں۔ آخر میں زیتون کا تیل ڈال کر ہلائیں اور سائیڈ پر رکھ دیں۔
  2. گوشت کے کٹلس کے لیے:

    • چکن ڈرم اسٹک کو کنور کوٹنگ مکس میرینیڈ اور کٹے ہوئے روزمیری کے ساتھ 4 سے 6 گھنٹے تک میرینیٹ کریں اور حسب منشاء حد تک گرل کریں۔ درمیانی گرلنگ کے لئے تقریباً 12-15 منٹ درکار ہونگے۔
  3. ساس کے لیے:

    • کنور ڈیمی گلیس سوس کو گرم پانی میں گھول کر کچھ منٹ کے لیے اُبالیں یہاں تک کہ اچھی طرح گاڑہی ہوجائے۔ پھر مسٹرڈ شامل کر کے اچهی طرح ملا لیں۔
+