اجزاء

+

فریش ایگ پاستا (تازہ انڈے والا پاستا):

  • میدہ 600.0 g
  • انڈے 6.0 pc
  • نمک 5.0 g

پروفیشنل شیفس کے لیے بنایا ہوا فریش ایگ پاستا (تازہ انڈے والا پاستا) کی ترکیب ملاحظہ کریں: آسان ہدایات، ماہرانہ اجزاء کی فہرست، شیف کی تیاری کے راز.

...

تیاری

  1. فریش ایگ پاستا (تازہ انڈے والا پاستا):

    • آٹے اور نمک کو ملائیں: ایک درمیانے سائز کے بول میں آٹا اور نمک کانٹے کے ساتھ مکس کریں۔
    • انڈے شامل کریں: آٹے کے بیچ میں ایک گہرا گڑھا بنائیں اور اس میں انڈے توڑ کے شامل کریں، کانٹے سے انڈوں کو آٹے کے ساتھ ملائیں۔
    • آٹے اور انڈوں کو ملانا شروع کریں: انڈوں کو ملانے کے دوران، آہستہ آہستہ بول کی تہہ اور سائڈوں سے آٹا نکالیں۔ اس مرحلے میں جلدی نہ کریں۔  شروع میں انڈے تھوڑے گارے کی طرح نظر آئیں گے۔ جب کافی آٹا شامل ہو جائے گا تو نرم ڈو بننا شروع ہوگا۔ پریشان نہ ہوں اگر آپ نے تمام آٹا استعمال نہیں کیا۔
    • پاستا کے ڈو کو گوندیں: ڈو اور بچے ہوئے آٹے کو صاف سطح پر ڈالیں۔ آرام سے ڈو کو موڑنا شروع کریں، سیدھا کریں اور پھر موڑیں۔ یہ شروع میں کافی نرم ہوگا، پر آہستہ آہستہ سخت ہوتا جائے گا۔ جب یہ گوندنے جتنا سخت ہو جائے تو اسے گوندنا شروع کریں۔ مزید آٹا شامل کریں تاکہ ڈو آپ کے کاؤنٹر کی سطح سے نا چپکے۔ چھری سے ڈو کو کاٹیں؛ اگر بہت زیادہ بُلبلے دکھیں تو گوندنا برقرار رکھیں۔ آٹا تب پوری طرح سے گُند جاتا ہے جب وہ ایک ہموار لچھیلا ہو جائے اور کاٹنے پر بہت کم بُلبلے ہوں۔
    • پاستا کے ڈو کو بٹھانا: مکسن بول کو صاف اور خُشک کر لیں۔ ڈو کو بول میں ڈالیں اور پلیٹ سے ڈھانپ دیں یا پلاسٹک سے ریپ کریں۔ 30 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔
    • نوٹ: اس پوائنٹ پر، پاستا ڈو کو 24 گھنٹے کے لیے ریفریجریٹر میں رکھ سکتے ہیں۔ رول کرنے سے پہلے اسے کمرے کے درجہ حرارت پر آنے دیں۔
    • پاستا ڈو کو تقسیم کریں: بیکنگ شیٹ پر آرام سے آٹا چھڑکیں اور ڈو کو اس پر بٹھائیں (یہ بول سے چپکے گا؛ اسپیچولا یا بول اسکریپر کا استعمال کریں اگر ضرورت محسوس ہو تو)۔ ڈو کو 4 برابر حصوں میں تقسیم کریں۔ آٹے سے ان حصوں کو ڈسٹ کریں اور ڈش ٹاول سے صاف کریں۔
    • نوٹ: اس پوائنٹ پر یہ ضروری ہے کہ ہر چیز کو اچھے طریقے سے آٹا لگے رہنے دیں تاکہ پاستا ایک دوسرے سے یا رولر سے نہ چپکے۔ اگر ڈو رول کرتے وقت چپچپا محسوس ہونا شروع ہو تو مزید آٹا چھڑکیں۔ اور اُس پاستا پر بھی آٹا چھڑکیں جو آپ ابھی استعمال نہیں کر رہے (رول کیا ہوا یا کٹا ہوا) اور اسے ڈش ٹاول سے ڈھکا رہنے دیں۔
    • پاستا کو رول کرنا شروع کریں: اپنی پاستا مشین کو گاڑھی سیٹنگ (تھکیسٹ سیٹنگ) (عام طور1 نشان تک)۔ ڈو کے ایک حصے کو ڈش میں اپنے ہاتھوں کے درمیان فلیٹ کریں اور اسے پاستا رولر میں سے گزاریں۔ ایک دو دفعہ دھرائیں۔ ڈو کے اس حصے کو تین حصوں میں فولڈ کریں، ایک لفافے کی طرح اور اپنے ہاتھوں کے درمیان دبائیں۔ پاستا مشین ابھی بھی وائڈیسٹ سیٹنگ پر رکھے ہوئے پاستا کورولر میں کراس میں گُزاریں (تصویر دیکھیں)۔ ہموار ہونے تک ایک دو مرتبہ گُزاریں۔ اگر ضرورت محسوس ہو تو اس فولڈنگ اسٹیپ کو دُھرائیں۔ اس سے آٹے میں موجود گُلوٹن مضبوط ہوگا، جو اسے پکانے میں چبانے والا ٹیکسچر دے گا۔
    • پاستا کو پتلا کریں: رولر کی سیٹنگ تبدیل کریں اورپاستا کو پتلے سے پتلا رول کرنا شروع کریں۔ ہر سیٹنگ پر پاستا کو دو سے تین دفعہ رول کریں اور کوئی سیٹنگ چھوڑیں نا (اگر آپ چھوڑیں گے تو پاستا مڑنا شروع ہوگا)۔ اگر پاستا اتنا لمبا ہو جائے کہ سنمبھلہ نا جائے تو اسے کٹنگ بورڈ پر لٹا کرآدھا کاٹ لیں۔ پاستا کو اتنا پتلا کریں جتنا آپ کو پسند ہو۔ لنگوئن اور فوٹیچینی، میں 6 یا 7 تک کچن ایڈ اٹیچمینٹ کے لیے جاتا ہوں، اینجل ہیئریا اسٹفڈ پاستا کے لیے میں 1 یا 2 کی پتلی سیٹنگ پر جاتا ہوں۔
    • پکانا، خُشک کرنا اور پاستا کو فریز کرنا: پاستا کو جلدی پکانے کے لیے، ایک بڑے برتن میں پانی بوائل کریں، نمک شامل کریں، اور 4 سے 5 منٹ تک پاستا کو پکائیں۔ خُشک کرنے کے لیے پاستا کو کپڑے سُکھانے والے ریک، کوٹ ہینگر یا کُرسی کی پُشت پررکھیں اور بُھر بھُرا ہونے تک سوکھنے دیں۔ کئی ہفتوں تک ایئر ٹائٹ کنٹینر میں رکھیں۔ جمانے کے لیے یا تو فلیٹ لمبے نوڈل کی شکل میں فریز کریں یا باسکٹ کی شکل میں بیکنگ شیٹ پر تب تک جب تک مُکمل طور جم نا جائے۔ ایک ایئر ٹائٹ کنٹینر میں جمع کریں اور 3 مہینے کے لیے جمائیں۔ خُشک یا جمے ہوئے نوڈلز کو عام طور پکانے میں ایک دو منٹ زیادہ درکار ہوں گے۔
ہوم
ریسیپیز
شاپ
کارٹ
مینیو