+

مرغی کی تیاری:

  • مرغی، مکمل 1.3 kg
  • لہسن پیسٹ 50 g
  • تکہ مصالحہ 40 g
  • دہی 120 g

مرغی کو تلنا:

بریانی:

  • چاول (90 فیصد اُبلے ہوئے) 1 g
  • تلی ہوئی بھوری پیاز 120 g
  • کٹی ہوئی ادرک 20 g
  • جاوتری، پاؤڈر 3 g
  • ثابت الائچی 12 pc
  • دار چینی 2 pc
  • پودینا، کٹا ہوا 10 g
  • ٹماٹر، جولیئن 100 g
  • پیلا رنگ 5 ml
  • دہی 50 g
  1. مرغی کی تیاری:

    • مرغی کو ریڑ کی ہڈی کے نیچے سے کاٹیں۔ مرغی کے اطراف میں گوشت پر گہرے کٹ لگائیں۔
    • کنور ٹماٹو پیورے، لہسن، رفحان کارن آئل، تِکہ مصالحہ، دہی، کنور ٹماٹو کیچپ، کنور لائم سیزنگ کو ایک ساتھ پیستے ہوئے مرغی کے لئے میرینیڈ تیار کریں۔
    • اس میں مرغی کو پوری رات میرینیڈ ہونے دیں۔
  2. مرغی کو تلنا:

    • °160 سینٹی گریٹ پر گرم رفحان کارن آئل میں پوری مرغی کو 5-7 منٹ تک تلیں۔
    • مرغی کو اون میں °100 سینٹی گریٹ پر رکھ دیں۔
  3. بریانی:

    • چاولوں کے لئے، ایک بڑی دیگچی میں رفحان کارن آئل گرم کریں، چاولوں سمیت تِلی ہوئی پیاز، ادرک اور تمام ثابت اور پِسے ہوئے مصالحے شامل کریں۔
    • ایک منٹ کے لئے بھونیں۔
    • ایک کپ پانی اور کنور چکن اسٹاک کیوبز شامل کریں۔
    • اوپر سے ٹماٹروں کے قتلے رکھیں اور پودینہ چھڑکیں۔
    • پیلا رنگ ڈالیں اور ڈھکن لگا کر 15 منٹ کے لئے بھاپ بننے دیں جب تک کہ چاول اچھی طرح پک نہ جائیں۔
    • اب اوپر سے تِلی ہوئی مرغی رکھتے ہوئے ایک بڑی تشتری میں پیش کریں۔
+