+

فِلنگ بنانے کے لیے:

  • تیل 150 ml
  • پیاز، کٹی ہوئی 300 g
  • لہسن، پتلی کٹی ہوئی 30 g
  • ثابت دھنیا 15 g
  • سونف 15 g
  • چکن، چھوٹے کیوب 1.5 kg
  • زیرہ پاؤڈر 15 g
  • لال مرچ پاؤڈر 25 g
  • کالا نمک 6 g
  • چیڈر چیز, کش کیا ہوا 450 g
  • ہرا دھنیا، کٹا ہوا 30 g

آٹا بنانے کے لیے

  • سوڈا بائیکاربونیٹ 10 g
  • آٹا 1 kg
  • تیل 200 ml
  1. فِلنگ بنانے کے لیے:

    • تیل پین میں گرم کیجیے.
    • پیاز اور لہسن کو 2 منٹ تک تیل میں چمچ سے پکائیں۔
    • ثابت دھنیے اور سونف کو پیس کر پیاز میں ملا دیں۔
    • مرغی، زیرہ پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر، گرم مصالحہ پاؤڈر، کالا نمک اور کنور چکن اسٹاک پاؤڈر اچھی طرح باقی اجزا میں ملا دیں۔
    • چمچ سے مرغی کو مکمل طور سے پکائیں۔
    • کنور چلی گارلک سوس ملا کے.
    • مرغی کو علیحدہ ڈش میں ڈال دیں اور ٹھنڈا کریں۔
    • ٹھنڈا ہونے پر ہرا دھنیہ اور چیز ملائیے۔
  2. آٹا بنانے کے لیے

    • کنور چکن اسٹاک پاؤڈر اور سوڈا بائیکاربونیٹ کو میدے میں اچھی طرح ملائیے.
    • تیل ڈالیے اور ملائیے ۔
    • پانی کی مدد سے میدے کو گوندھ لیجیے.
    • گندھے ہوئے میدے کے برابر حصے کر لیجیے.
    • ہر حصے کو ایک چھوٹی پوری کی شکل دے دیں، پوری کے کناروں کو نسبتاً پتلا رکھیں۔
  3. کچوری بنانے کے لیے:

    • فِلنگ کا کچھ حصہ ہر پوری کے بیچ میں رکھیے، اور کناروں کو ملا کے پوری کو گول شکل دے دیں۔
    • ہلکے ہاتھ سے دبائیے۔
    • 5 سے 7 منٹ تک چھوڑ دیں۔ پھر پوری کی شکل میں بیل دیں۔
    • تیل کو پین میں گرم کیجیے اور کچوریوں کو سنہرا ہونے تک فرائی کیجیے۔
    • زیادہ تیل بہا کے کچوریوں کو کاغذ پہ رکھیے۔
    • اور گرما گرم سوس کے ساتھ پیش کیجیے.