مٹن قورمہ کی یہ ترکیب دو اقسام کی پیسٹ شامل کرنے کی وجہ سے گاڑھی اور ملائی دار ہے۔ گوشت کو کاجو پیسٹ، بھُنی ہوئی پیاز کی پیسٹ اور کنور پروفیشنل چکن اسٹاک پاؤڈر میں پکا کر ملائم بنایا گیا ہے۔ ڈش کو مصالحوں اور کریم سے اختتام دیا جاتا ہے اور پھر آخر میں ادرک اور دھنیا سے سجایا جاتا ہے۔ رمضان کے لئے ترکیب یہاں ڈاؤن لوڈ کریں!

اجزاء
گوشت کی تیاری:
-
پانی 1 l
-
بکرے کا گوشت، بوٹیاں 1.3 kg
قورمے کی تیاری:
-
لہسن، تازہ، کٹا 30 g
-
کٹی ہوئی ادرک 30 g
-
ثابت الائچی 12 pc
-
لال مرچ پاؤڈر 10 g
-
گرم مسالا پاؤڈر 20 g
-
جائفل پاؤڈر 10 g
-
دہی 150 g
-
بھُنی ہوئی پیاز کا پیسٹ 20 g
-
کاجو، پیسٹ 100 g
سجاوٹ:
-
ادرک جولین کٹ 50 g
-
ہرا دھنیا، کٹا ہوا 30 g
تیاری
-
گوشت کی تیاری:
- ُبلتے ہوئے پانی میں کنور پروفیشنل چکن اسٹاک پاؤڈر ہل کریں۔
- گوشت کی بوٹیوں کو نرم ہونے تک اس میں اُبالیں۔ اس میں 40 منٹ تک لگ سکتے ہیں۔
- گوشت کو اسٹاک میں سے چھان کر نکال لیں لیکن اسٹاک کو رکھیں۔
-
قورمے کی تیاری:
- ووک میں رفحان کارن آئل کو گرم کریں اور اس میں لہسن، ادرک اور الائچی کو بھونیں۔
- پھر اس میں، لال مرچ، گرم مصالحہ اور جائفل شامل کریں۔
- پھر دہی، پیاز کا پیسٹ اور کنور پروفیشنل ٹماٹو کیچپ شامل کریں اور شوربہ الگ ہونے تک پکائیں۔
- اس کے بعد اس میں گوشت شامل کریں۔
- سالن بنانے کے لئے تھوڑا سا اسٹاک شامل کریں۔
- ایک بار جب سالن گاڑھا ہوجائے تو اس میں کاجو کا پیسٹ شامل کریں۔
-
سجاوٹ:
- ادرک اور دھنیا کے ساتھ آراستہ کریں اور مکھن لگے نان کے ساتھ گرم پیش کریں۔