+

ترکیب:

  • لہسن پیسٹ 20 g
  • ادرک، پیسٹ 20 g
  • ہری مرچ 10 g
  • نمک 15 g
  • زیرہ 10 g
  • پیاز، چکور کٹی ہوئی 200 g
  • پانی 150 ml
  • ہلدی پاﺅڈر 15 g
  • مرچ پاﺅڈر 20 g
  • گرم مسالا پاؤڈر 40 g
  • تازہ ٹماٹر، کٹا ہوا 200 g
  • کابلی چنا سفید چنے 1 kg
  • ہرا دھنیا، کٹا ہوا 3 g
  • چھوٹی الائچی 18 g

پیش کرنے کے لیے:

  • تلی ہوئی پیاز 2 g
  • نیبو ویجز 1 pc
  1. ترکیب:

    • لہسن، ادرک، مرچیں، ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس اور ½ چائے کا چمچ نمک فوڈ پروسیسر میں ڈال کر اس کا اسموتھ پیسٹ بنا لیں۔
    • رفحان کورن آئل کو ایک بڑے سوس پین یا ڈچ اون میں درمیانی آنچ پر گرم کریں۔ پھر فوراً زیرہ شامل کرکے بهونیں۔ جیسے ہی زیرہ  کی خوشبو آنے لگے (یعنی اندزاً 15سیکنڈ بعد)، تو فورا ً پیاز شامل کریں۔ چمچ چلاتے ہوئے 3 سے 4 منٹ کے لیے پکائیں یہاں تک کہ پیاز پین کے پینڈے پر براؤن کوٹنگ چھوڑنے لگے۔ ایک کهانے کا چمچ پانی شامل کرکے پین کے پینڈے پر جمع پیاز کُهرچیں اور پکانا جاری رکھیں۔ پیاز کے گہرے سرخ ہوجانے تک یہ عمل دہراتے رہیں یعنی تقریباً  10 منٹ تک۔
    • پھر فوراً پیسٹ شامل کریں اور چمچ سے ملا لیں۔ دھنیا، ہلدی، کنور چکن کیوب اور ایک چائے کا چمچ گرم مصالحہ شامل کریں۔ خوشبو آنے تک یعنی تقریباً 30 سیکنڈ تک چمچ چلا تے رہیں۔ ٹماٹر شامل کر کے وہسک یا پٹیٹومشیر سے پچکا لیں۔ نتھار کر چنے اور دهنیا شامل کریں۔ تھوڑا سا دهنیا سجاوٹ کے لیے رکھ لیں۔ ½ کپ پانی شامل کریں۔
    • اُبال آجائے تو آدھ کھلے ڈھکن سے ڈھانپ دیں اور آنچ دھیمی کر دیں تاکہ ہلکے ہلکے ابلتا رہے۔ وقفے وقفے سے چمچ چلاتے ہوئے تقریبا 30 منٹ پکائیں یہاں تک کہ شوربا گاڑھا ہو جائے اور مصالحے جذب ہو جائیں۔
    • بچا ہوا گرم مصالحہ اور لیموں کا رس شامل کر کے حسبِ ذائقہ نمک شامل کریں۔
  2. پیش کرنے کے لیے:

    • مصالحے دار چنوں کو پیالے یا باؤل میں پیش کیا جاسکتا ہے۔
    • تلی ہوئی پیاز، تازہ دھنیا اورلیموں کی کاشیں اوپر رکھ کر نان یا چاول کے ساتھ پیش کریں۔
+