اجزاء

+

چنے چکن کا سوپ:

پیش کرنے کے لیے:

  • نیبو ویجز 20.0 pc
  • خشک پودینہ 3.0 g

پروفیشنل شیفس کے لیے بنائ ہوئ چنے چکن کے سوپ کی ترکیب ملاحظہ کریں: آسان ہدایات، ماہرانہ اجزاء کی فہرست، شیف کی تیاری کے راز. اس ریسیپی کو ان اجزاء کے ساتھ مہارت سے تیار کریں: کنور پروفیشنل چکن اسٹاک پاؤڈر.

...

تیاری

  1. چنے چکن کا سوپ:

    • ایک بڑے پتیلے میں زیتون کے تیل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں۔ چکن کے ٹکڑے شامل کر کے سنہری ہو جانے تک چند منٹ کے لیے پکائیں۔ چکن نکال کر سائیڈ پر رکھ دیں۔ اس دوران دھنیا دھو کر کاٹ لیں۔
    • اسی پتیلے میں ہلکی درمیانی آنچ پر پیاز، گاجر اور سیلری کو سوتے (Saute) کر لیں، یہاں تک کہ پیاز نرم ہو جائے، لہسن اور کٹا ہوا دھنیا شامل کر کے ایک منٹ تک تلیں۔
    • ٹماٹو پیوری شامل کر کے مزید 2 منٹ کے لیے پکائیں اور چمچ سے ہلاتے جائیں۔
    • پیپریکا، مرچوں کا پاؤڈر اور کالی مرچ شامل کریں، چکن واپس ڈالیں اور مزید ایک آدھ منٹ کے لیے پکائیں اور چمچ چلاتے رہیں۔
    • پانی اور کنور پروفیشنل چکن اسٹاک پاؤڈر شامل کریں، آنچ تیز کر کے ابال آنے دیں۔  پھر ڈھک دیں اور آنچ ہلکی کر کے 10 منٹ تک پکنے دیں پھرفریخ (گندم کا دلیہ) شامل کر کے مزید 30 سے 40 منٹ پکائیں ۔
    • سوپ میں چنے شامل کریں اور تقریبا 10 منٹ تک پکائیں۔
  2. پیش کرنے کے لیے:

    • گرما گرم سوپ لیموں کی قاشوں اور دھنیے کے ساتھ پیش کریں تا کہ اگر خواہش ہو تو لوگ حسب منشا لیموں کا عرق یا ہلکا سا زیتون کا تیل شامل کر سکیں۔
ہوم
ریسیپیز
شاپ
کارٹ
مینیو