مینیو چاہے کوئی بھی ہو، چکن سیخ کباب ہر مینیو کی شان بڑہانے کے لیے لازمی ہے۔ یہ ریسیپی جو اجزا استعمال کرتی ہے، اس میں کنور پروفیشنل چکن پاؤڈر اور کنور پروفیشنل کرسپی کوٹنگ مکس اسپائس بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ آسان، مگر بہت لذیذ۔ ہماری تجویز ہے کباب کو کوئلوں پر گرل کیا جائے۔ ریسیپی بنائیں اور لطف اٹھائیں۔

اجزاء
چکن سیخ کباب:
-
چکن قیمہ 750 g
-
چربی، قیمہ کی شکل میں 150 g
-
تلی ہوئی پیاز 100 g
-
ہرا دھنیا، کٹا ہوا 10 g
-
ہری مرچیں 5 g
-
پھیٹے ہوئے انڈے 1 pc
تیاری
-
چکن سیخ کباب:
- تمام اجزاء بشمول قیمہ، کنور پروفیشنل کرسپی کوٹنگ مکس (ریڈ میرینیڈ سیزننگ) اور کنورپروفیشنل چکن پاؤڈر اچھی طرح ملا لیں۔
- مصالحہ جذب ہونے کے لئے برتن کو ایک طرف کم از کم 3 گھنٹے کے لئے رکھ دیں یا پھر رات بھر فریج میں رکھ لیں۔
- کباب بنانے سے پہلے، کبابوں کے مصالحے کو نکال کر 30 منٹ ایک علیحدہ جگہ پر رکھیں۔ 30 منٹ بعد باربی کیو کرنے کے لیے کبابوں کو لوہے کی سیخوں پر لگا لیں۔
- کوئلوں کی آنچ دهیمی ہونی چاہئے۔ کبابوں کو بر وقت پلٹتے رہیں۔
- جب کباب ہلکے سنہری رنگ کے ہو جائیں تو پودینے کی چٹنی کے ساتھ پیش کیجئے۔