اجزاء

+

ونیلا کسٹرڈ:

ڈیٹ کیریمل:

  • لپٹن یلو لیبل ٹی بیگز (150 TB) 2.0 pc
  • پانی، اُبلتا 500.0 ml
  • بھوری چینی 30.0 g
  • کھجوریں، ایرانی، بغیر گٹھلی کے اور مسلی ہوئی 650.0 g
  • دودھ 250.0 ml
  • کریم 100.0 ml
  • مکھن، نمکین 50.0 g

پارفے:


پروفیشنل شیفس کے لیے بنائ ہوئ ڈیٹ کیریمل اینڈ کسٹرڈ پارفے کی ترکیب ملاحظہ کریں: آسان ہدایات، ماہرانہ اجزاء کی فہرست، شیف کی تیاری کے راز. اس ریسیپی کو ان اجزاء کے ساتھ مہارت سے تیار کریں: رفحان ونیلا کسٹرڈ، لپٹن یلو لیبل ٹی بیگز اور کارٹے ڈورچاکلیٹ ٹوپنگ.

...

تیاری

  1. ونیلا کسٹرڈ:

    • 4 چمچ (60 گرام) رفحان ونیلا کسٹرڈ کو ایک کپ دودھ (200 ملی لیٹر) میں شامل کریں اور ایک پیسٹ بنالیں۔
    • 8 چمچ (120 گرام) چینی کو 4 کپ دودھ میں مِلا ئیں اور اُبالیں۔
    • کسٹرڈ والے آمیزے کو اُبلتے ہوئے دودھ میں شامل کریں اور ملاتے ہوئے پکاتے رہیں جب تک کہ گاڑھا اور ہموار نہ ہوجائے۔ کسٹرڈ اب تیار ہے۔
  2. ڈیٹ کیریمل:

    • لپٹن ییلو لیبل ٹی بیگز کو اُبلتے ہوئے پانی میں 5 منٹ کےلئے گھولیں۔
    • چائے کے اس قہوے میں سے 100 ملی لیٹر کو کیک کے بیس کے لئے ایک طرف رکھ دیں۔
    • ٹی بیگز کو نکال لیں اور اس میں براؤن شوگر اور کھجوریں شامل کریں۔
    • دودھ، کریم اور مکھن ملاتے ہوئے کیریمل ہونے تک پکاتے رہیں یہاں تک کہ مرکب کافی گاڑھا ہوجائے۔
    • کیریمل والا گاڑھاپن آنے تک پکاتے رہیں۔
  3. پارفے:

    • گلاس یا ڈش میں کیک رسک ترتیب سے رکھیں۔
    • چائے کے قہوے اور ونیلا ایکسٹریکٹ کو آپس میں ملائیں۔
    • کیک رسک کو اس میں بھگوئیں اور پارفے کی تہہ لگانا شروع کریں۔
    • کریم کو پسی ہوئی چینی کے ساتھ پھینٹیں یہاں تک کہ تھوڑی ٹھوس ہوجائے۔
    • کیک رسک پر ڈیٹ کیریمل اور کریم کی تہہ لگائیں اور میوہ جات کے ساتھ اس کو اختتام دیں۔
    • تھوڑی سی کارٹ ڈور چاکلیٹ ٹاپنگ اس میں چار چاند لگا دیتی ہے۔
ہوم
ریسیپیز
شاپ
کارٹ
مینیو