اجزاء

+

طریقہ:


سویوں اور چاشنی سے بنا کنافہ عرب دستر خوانوں کی شان ہے۔ اور کسٹرڈ کے کسی بھی ذائقے کے ساتھ کنافہ اور زیادہ لذیذ ہو جاتا ہے! گھی یا مکھن سے کسٹرڈ کنافہ کی غذائیت بڑھائیے، اور زعفران کی خوشبو کا لطف اٹھائیے! بوفے مینیو کے لیے کسٹرڈ کنافہ بہترین میٹھا ہے۔

...

تیاری

  1. طریقہ:

    • سویوں کو بڑے پیالے میں رکھیں اور اوپر سے ابلتا ہوا پانی ڈالیے۔ 2 سے 3 منٹ چھوڑ دیں، دیر تک پانی میں رکھی ہوئی سویاں جڑ جاتی ہیں، سویوں کو اچھی طرح چھان لیں۔
    • چھوٹے فرائی پین میں 3 سے 4 چمچ گھی اور سویاں پھیلائیں، سویوں کو سنہرا ہونے تک، یا 8 سے 10 منٹ پکا لیں۔ تب تک سویاں پکائیں جب تک آپ کے پاس 2 دائرے بنانے کے لیے سویاں جمع ہوجائیں۔
    • پتیلی میں دودھ ابالیں، چینی ملائیں، اور کچھ دیر ہلکی آنچ پر پکائیں۔
    •  رفحان ونیلا کسٹرڈ کو 4 کھانے کے چمچے پانی میں ملائیں، چمچ چلاتے ہوئے دودھ ملائیے، اور درمیانی آنچ پر کسٹرڈ گاڑھا ہونے تک پکائیں، چولہا بند کردیں اور کسٹرڈ کو ٹھنڈا ہونے دیں۔
    • سویوں کے بیچ کسٹرڈ کی اچھی مقدار ڈالیے۔
    • ہلکی گرم چاشنی انڈیل کے 10 منٹ تک چھوڑ دیں، پھر کچھ مرتبہ سویوں کو دبا دبا کے چاشنی کو جذب کرلیں.
    • بادام، کھوئے اور پستے سے سجائیے!
ہوم
ریسیپیز
شاپ
کارٹ
مینیو