اجزاء
ساس:
-
تیریاکی ساس 100 ml
-
اوئسٹر ساس 100 ml
-
سویا ساس 50 ml
مرغی کو تیار کرنا:
-
مرغی کی ران کا گوشت، چکور ٹکڑے 1.2 kg
چاولوں کی تیاری:
-
پانی 3 l
-
باسمتی چاول 2 kg
ڈش کو تکمیل دینا:
-
پیاز، چکور ٹکڑے 150 g
-
سیلری، کٹی ہوئی 150 g
-
سرخ مرچ، خشک 20 g
-
لہسن، پتلی کٹی ہوئی 40 g
-
ادرک، باریک کٹی ہوئی 40 g
-
مونگ پھلی، بھُنی ہوئی 150 g
-
ہری پیاز، کٹی ہوئی 250 g
-
ادرک جولین کٹ 200 g
-
ہرا دھنیا، کٹا ہوا 100 g
تیاری
-
ساس:
- تمام اجزاء کو ایک ساتھ ملائیں اور مرغی کے اسٹر فرائی ہونے تک رکھ دیں۔
-
مرغی کو تیار کرنا:
- مرغی کو کنور پروفیشنل چکن اسٹاک پاؤڈر اور تھوڑے سے تیل میں 6 گھنٹوں کے لئے میرینیٹ کریں۔
- واک میں رفحان کارن آئل کو گرم کریں۔ یہ مرغی کے ٹکڑوں کو تِلنے کے لئے استعمال ہوگا۔
- مرغی کے ٹکڑوں کو کنور پروفیشنل بیٹر مکس لگائیں – صرف خشک پاؤڈر، اسے پانی کے ساتھ شامل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم صرف فرائی کرنے کے لئے مرغی پر چھڑکنا چاہتے ہیں۔
- کُرکُرے اور بھورے ہونے تک مرغی کے ٹکڑوں کو تل لیں۔
-
چاولوں کی تیاری:
- پانی میں کنور پروفیشنل چکن سوپ اسٹاک ڈالیں اور چاول شامل کردیں۔
- چاولوں کو 15 منٹ کے لئے پکائیں یا بھاپ دیں۔
-
ڈش کو تکمیل دینا:
- واک میں پیاز اور سیلری کو ایک منٹ کے لئے اِسٹر فرائی کریں۔ اس کے بعد مرچیں، لہسن اور ادرک شامل کریں۔
- مرغی شامل کریں اور پکاتے ہوئے ٹاس کرتے جائیں۔
- ساس شامل کریں اور تمام اِسٹر فرائی کئے ہوئے اجزاء کو ملا لیں۔
- پیش کرنے سے پہلے مونگ پھلی اور ہری پیاز شامل کریں۔
- جولیئن ادرک اور دھنیا کے ساتھ گارنش کریں۔