کووڈ کی عالمی صورت حال کے باعث،  دیگر شعبوں کی طرح ریسٹورنٹ انڈسٹری بھی غیر یقینی کا شکار ہے۔ ان مشکل حالات میں ریسٹورنٹس کے لئے اہم ہے کہ وہ زیادہ محنت کریں اور محدود گنائش کے باوجود سیل بڑھانے کی کوشش کریں۔ موجودہ صورت حال میں بزنس کس طرح ترقی کرے گا، اس بارے میں کچھ مفید مشورے یہ ہیں:

 

فوڈ ڈیلیوری اور پک اپ سروس جاری رکھیں:

فوڈ ڈیلیوری اور پک اپ سروس جاری رکھیں:

 ڈیلیوری ریسٹورنٹ بزنس کا ایک اہم حصہ بن چکی ہے اور لوگ اس کے عادی ہوگئے ہیں۔ محدود گنجائش کے باٰعث کسٹمرز کو بیٹھنے کے لئے طویل انتظار کرنا پڑتا ہے۔ اس کے بجائے وہ ڈیلیوری کو ترجیح دیتے ہیں۔ ڈائن ان کھلنے کے باوجود یو ایف ایس کے 40 فیصد عالمی کسٹمرزکی تجویز ہے کہ بہترین ڈیلیوری سروس کو یقینی بنایا جائے۔

 کار میں ڈائننگ سروس آفر کریں:

کار میں ڈائننگ سروس آفر کریں:

 لوگ گھر سے باہر کھانا صرف کھانے کے لئے نہیں بلکہ ملنے جلنے اور ماحول کی تبدیلی کے لئے بھی پسند کرتے ہیں۔ کار میں ڈائننگ کی سہولت کے ذریعے کسٹمرز کی یہ ضروریات بھی پوری ہوں گی اور ان کی آپ کے ساتھ وابستگی بھی قائم رہے گی۔

اضافی سیل:

اضافی سیل:

 اپنے فرنٹ اسٹاف کو ہدایات دیں کہ مہمانوں سے آرڈر لیتے وقت اسٹارٹرز، ڈرنکس اور ڈیزرٹس کا مشورہ دیں۔ فوری فیصلے کے تحت دیئے گئے آرڈرز بل اور منافع میں اضافہ کرتے ہیں۔ ایسے آئٹمز جو آپ کی خصوصیت ہوں یا زیادہ مارجن رکھتے ہوں، ان کے انتخاب کا مشورہ دینا بھی منافع کا سبب بنتا ہے۔

 اپنے ریسٹورنٹ کی عملی رفتار بہتر بنائیں:

اپنے ریسٹورنٹ کی عملی رفتار بہتر بنائیں:

مہمانوں کے انتظار کا وقت کم سےکم کرکے زیادہ کسٹمرز کی میزبانی کی جاسکتی ہے اور سیل میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ اپنے اسٹاف کی تربیت زیادہ موثر آپریشن کےحساب سے کریں، ایڈوانس بکنگز کریں اور اپنے کسٹمرز کو انتظار کے دوران آرڈر کرنے کی سہولت فراہم کریں تاکہ تیاری کا مرحلہ آسان ہو اور سروس ٹائم بھی تیز ہو۔ ٹیبل ٹرن اوور بڑھانے کی تجاویز جانیے۔

ہوم
ریسیپیز
شاپ
کارٹ
مینیو