کورونا وائرس نے ڈائنرز کو گھروں تک محدود کر رکھا ہے اور آپ کے ریسٹورنٹ آنے سے روکدیا ہے۔ جب سے یہ وباء پھیلی ہے، دنیا بھر کے کھانا بنانے والوں نے فوڈ ڈلیوری کی ڈیمانڈ میں اضافہ دیکھا ہے۔ ایک ریسٹورنٹ آپریٹر ہونے کے ناطے آپ کو یہ منفرد موقع مل رہا ہے کہ آپ اپنے فوڈ ڈلیوری مینیو کو بڑھائیں اور ایسے کھانوں کا توجہ کا مرکز بنائیں جو آپ کے کسٹمرز تک پہنچاے جائے تاکہ وہ آپ کے کھانوں کو گھر بیٹھے حفاظت کے ساتھ انجوائے کر سکیں۔

پیش ہیں چند کارآمد ٹپس جو آپ کی فوڈ ڈلیوری میں پیش کیے گئے کھانوں کی ڈیمانڈ کو بڑھائیں گی

 

اپنے کھانوں کے ان پہلووں کو اجا گر کریں جو قوتِ مدافعت بڑھانے میں مدد کریں گے

اپنے کھانوں کے ان پہلووں کو اجا گر کریں جو قوتِ مدافعت بڑھانے میں مدد کریں گے

مخصوص کھانوں اور پورے ریسٹورنٹ کی سیلز بڑھائیں اور ان ڈائنرز کو توجہ کا مرکز بنائیں جو اپنی صحت کی فکر کرتے ہیں اور گھر بیٹھے کھانا انجوئے کرنا چاہتے ہیں۔ پیش ہیں چند طریقے جن سے یہ عمل ممکن ہے

  • ۔ ایسی ڈشز کا انتخاب کریں جو قوتِ مدافعت بڑھانے کے لیے بہترین ہیں۔ پھر ان ڈشز کا مجموعہ بنا کر اپنے مینیو میں سرِ فہرست رکھیں، خصوصی طور پر ’امیونٹی بوسٹر‘ کے سیکشن میں تاکہ انہیں لوگوں کی توجہ حاصل ہو۔
  • ان ڈشز کے ان پہلووں کو اجا گر کریں جو قوتِ مدافعت بڑھانے کے لیے بہترین ہیں اور ہر ڈش کے ساتھ اس کے فائدے درج کریں
  • ۔ فوڈ ڈلیوری آپریٹرز کے ساتھ مل کر کام کریں اور اپنی امیونٹی بوسٹنگ ڈشز کو پروموٹ کروائیں۔

کھانوں کا مجموعہ بنا کر ایک بہترین ڈیل فراہم کریں

ڈائنرزکھانوں کی اچھی قیمت کو سراہتے ہیں اورمختلف کھانوں کا سیٹ پیسوں کی ویلیو کو بڑھاتا ہے۔کھانوں کا سیٹ خریدنے کے فیصلے کو بھی آسان بناتا ہے، کیونکہ اس طرح ڈائنرزکھانا، ڈرنک یا کوئی بھی سائڈ ڈش ایک ہی سیٹ میں آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں بجائے الگ الگ خریدنے کے اور اضافی چارجزدینے کے

مختلف افراد کی مقدارکے لیے کھانوں کے سیٹ کے آپشنز کو یقینی بنائیں۔ ایک اچھے فوڈ ڈلیوری مینیو کا سنہرا اصول یہ ہے کہ خریدنے کے فیصلے کو آسان بنایا جائے تاکہ کسٹمرز مینیو سلیکٹ کر کے جلد سے جلد آرڈر کنفرم کر سکیں بجائے آپ سے خریدنے سے پہلے دوسرے ریسٹورنٹس کے مینیو کو دیکھنے کے۔  

ایک اچھی انتخابی فہرست میں یہ چیزیں موجود ہونی چاہیں

  • ایک فرد کے لیے کھانوں کا سیٹ
  • دو افراد کے لیے کھانوں کا سیٹ
  • 4 سے 6 افراد کی فیملی کے لیے بنڈل میں کھانوں کے سیٹ

 

 

Chef in action

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے فوڈ ڈلیوری آپشنز توقعات سے بالا ہوں

آپ کا فوڈ ڈلیوری مینیو آپ کے ریسٹورنٹ کے ڈائن اَن یا ٹیک اوے مینیوز کی صرف ڈیجیٹل صورت نہیں ہونا چاہیے۔ جب بات ہو فوڈ ڈلیوری کا کھیل جیتنے کی تو ہر چیز معٰنی رکھتی ہے۔ پیش ہیں چند آسان ٹپس

  • ایسے مینو کاانتخاب کریں جو اچھی طرح اور جلدی ڈلیور کیا جا سکے۔
  • کسٹمرز کو متوجہ کرنے کے لیے لذت بھری تصاویر کا انتخاب کریں
  • اچھی کوالٹی کی، لیک پروف اور برینڈڈ پیکیجنگ کا استعمال کریں۔
  • اپنے ڈلیوری پارٹنرز کے ساتھ پروموشنز کی پیشکش کریں۔
  • فوری اور ٹائم پر ڈلیور کریں۔

ان ٹپس سے آپ اپنی فوڈ ڈلیوری کی پیشکش کو بہترین بنا سکتے ہیں، خاص طور پر جب پاکستانی کوروناوائرس کے پھیلاؤکے دوران گھر پر ہی کھانے کھا رہے ہیں۔  

ہوم
ریسیپیز
شاپ
کارٹ
مینیو