کھانے میں حفاظتی تدابیر ہر فوڈ بزنس میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں . ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی رسریچ کے مطابق ، 6 کڑوڑ لوگ ہر سال خراب کھانا کھانے کی وجہ سے بیمار ہو جاتے ہیں

خراب کھانے کی وجہ سے واقع ہونے والی اموات کی تعداد ساؤتھ ایشیاء میں سب سے زیادہ ہیں، اور پاکستان بھی ان میں پیچھے نہیں۔ پاکستان اینڈ گلف ایکونومسٹ کی 2015 کی ایک ریسرچ کے حساب سے، ۷۰٪ ایسا كھانا جو کے خراب ہو چکا تھا، وہ خریداروں کو بیچا گیا۔ اس لئے، فوڈ ہائیجین ایک انتہائی اہم اور ضروری عمل ہے، اور اِس طرح کی غلطیوں سے شدید متاثر ہوسکتی ہے، یہی وجہ ہے کے ریسٹورینٹ اونرز کو ان کی جانب خاص احتیاط براتنی چاہیے۔

تو اس لئے، اِس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ کسٹمرز کو آپ کے سرو کردہ کھانے سے مکمل غزایت اور خوشی حاصل ھورھی ہے، اور وہ کھانے سے جڑی ہر بیماری سے محفوظ ہیں، یہ ضروری ہے کے اپنے ریسٹورینٹ کے اسٹینڈرڈز میں فوڈ سیفٹی کو شامل کیا جائے۔ یہی وہ مقام ہے جہاں یونی لیور فوڈ سلوشنز ہمیشہ آپ کی مدد کے لیے پیش خدمت رہتا ہے۔

یونی لیور فوڈ سلوشنز کا مقصد ہے کے دنیا بھر میں زندگی کے معیار کو بہتر بنایا جائے، اس لیے ہم نے یونی لیورسسٹین ایبل لیونگ پلان کو متعارف کرایا، جو کہ صحت اور صفائی کےعمل کو بہتر بنانے میں مصروف عمل ہے، اور 2020 تک ۱ ارب لوگوں کی صحت بہتر بنانے کا عزم رکھتا ہے۔

یونی لیور فوڈ سلوشنز مسلسل فوڈ سیفٹی کے اسٹینڈرڈز کو بڑھانے اور ٹریننگ اور تعلیم کے ذریعے ہر اس عمل کو کم کرنے میں مصروف ہے جو آپ کے فوڈ بزنس کوغیرمحفوظ بناتا ہے۔ UFS آپ کے فوڈ بزنس کو محفوظ بنانا چاہتا ہے تاکہ ریسٹورینٹ مالکان کو ان کے بزنس میں منافع اور کسٹمرز کو صاف كھانا ملے۔

 

ہوم
ریسیپیز
شاپ
کارٹ
مینیو