کنور وائٹ ساس کے ساتھ کھانا پکانے کی مہارتوں کی دنیا میں اپنا لوہا منوائیں۔ جہاں آپ اپنے پکوان کے ذائقے کو بلندیوں تک پہنچانے کے مشورے اور ترالیب حاصل کرسکتے ہیں۔ ذائقوں کی دنیا میں کامیابی سے ہمکنار ہوکر ہر کھانے کو ایک عمدہ تجربے میں تبدیل کیجئیے!

اچھی طرح  گھولیں

دودھ میں سفوف مکس کرتے وقت اچھی طرح ہلاتے رہیں تاکہ آمیزہ میں کسی بھی قسم کی سختی باقی نہ رہے، جب تک آمیزہ تیار نہ ہوجائے چمچہ اچھی طرح چلاتے رہیں۔

گاڑھا پن برقرار رکھیں

یہ آپ کی ترجیح اور استعمال پر منحصر ہے کہ اس کا گاڑھاپن اپنی مرضی کے مطابق برقرار رکھ سکتے ہیں۔ گاڑھے آمیزہ کے لیے ایک لیٹر دودھ میں 75 گرام کنور وائٹ ساس جبکہ پتلی چٹنی کے لیے 60 گرام کنور وائٹ ساس شامل کریں۔ مطلوبہ گاڑھا پن حاصل ہونے تک پکاتے رہیں۔

فلیور منتخب کریں

کنور وائٹ ساس مکس ذائقوں کی بنیاد بناتا ہے اس لیے آپ لہسن، پیاز، کالی مرچ اور دیگر مصالحہ جات کے ساتھ وائٹ ساس کو شامل کرکے کھانوں کا لطف دوبالا کرسکتے ہیں۔ آپ ان اجزاء کو وائٹ ساس میں شامل کرنے سے پہلے بھون بھی سکتے ہیں۔

پنیر کے ساتھ ذائقہ بڑھائیں

اگر آپ اس آمیزہ میں پنیر شامل کرنا چاہتے ہیں تو وائٹ ساس پکنے کے بعد اس میں پنیر کو شامل کرسکتے ہیں۔ مقبول ترین ذائقوں میں چیڈر، موزریلا یا پارمیزان اولین انتخاب ہیں

ہوم
ریسیپیز
شاپ
کارٹ
مینیو