شیف پال ہیگ الحبتور گروپ میں ڈائریکٹر آف کلینری ہیں اور ۳۸ ریسٹورینٹس کی نگرانی کرتے ہیں۔ تو جب بات آتی ہے بے شِکَن سروس آپریشنز کی، انہیں ایک دو چیزوں کا پتہ ہے۔۔۔

جذبے کے ساتھ کھانا پکانا
ہمیشہ دل سے کام کریں۔ اپنے مہمانوں کو وہ چیز پیش کریں جو آپ خود کھانا چاہیں۔ میں اپنے شیفس کو بتاتا ہوں کہ: "کیا آپ کھانا اُسی جذ بے سے بناتے ہیں جس جذبے سے آپ کھانا کھاتے ہیں؟ اگر نہیں تو اسے کچرے میں پھینکیں اور پھر سے تیار کریں۔"

وقت بچانے کی ترکیبیں استعمال میں لائیں
تیاری کا ایک حصہ معیار اور سیزننگ ہے۔ تازہ ہڈیوں کو اُبال کر اسٹاک تیار کرنے کے لیے کچن میں گھنٹوں کا وقت درکار ہے۔ جُس ساس، ڈیمی گلیس یا بیف اسٹاک پاؤڈر کا استعمال کم وقت میں آپ کے کھانے کو تازگی، اور ایک بھرپوراور اصل ذائقہ فراہم کرتا ہے۔

اپنی غلطیوں سے سیکھیں
ایک بڑی تقریب کے لیے سروس سے دس منٹ قبل ہمیں اس بات کا علم ہوتا ہے کہ سلاد چلر کے بجائے فریزر میں رکهی ہے جس کی وجہ سے وہ پتھر جیسی سخت ہو چُکی ہے۔ پندرہ منٹ بعد ہم نے نئی سلاد تیار کرلی۔ حادثات ہوتے رہتے ہیں، ان سے کیسے نمٹا جائے وہ تجربہ اور تربیت سکھاتی ہے۔

حوصلہ برقرار رکھیں
کچن میں کام کرنا بہت مُشکل کام ہے۔ پر جب آپ کوئی نئی تکنیک سکھائیں، کسی شیف کو کوئی ترکیب دکھائیں، اپنے تجربے کی بات بتائیں، نئے آلات کا استعمال سکھائیں، اس سے حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ ہمیشہ اچھے کام کی تعریف کرنی چاہیے؛ ایمپلائی آف دا منتھ کا انعقاد حوصلہ افزائی کا اچھا طریقہ ہے۔

سروس کے بعد کا پوسٹ مارٹم
سروس میں چھوٹی غلطیوں کے بارے میں بات کرنے کا وقت نہیں ہے۔ سروس کے بعد ہاتھ ملائیں، کافی پیئیں اور سروس کے دوران کیا ہوا، اُس کے بارے میں بات کریں۔ بات چیت کریں، نوٹس لیں، سیکھیں اور بہتری لائیں۔
کیا آپ بهی کوکنگ کرنا چاہتے ہیں؟ شیف پال کی کوئی ذائقہ دار ریسیپی آزمائیں: چکن بریانی یا روسٹ چکن۔