سرگرم اور پرجوش رہیں

جذبہ بہت اہم ہے۔ مجھے کھانا پکانا بہت پسند ہے اور مجھے لگتا ہے کہ یہ میری کامیابی کی ایک اہم وجہ ہے۔ میری امی کہا کرتی تھیں کہ دن میں ایک بہترین ڈش بنانا کوئی بڑی بات نہیں؛ اصل جذبہ تو یہ ہے کہ وہی ڈش اُسی جوش کے ساتھ ایک ہی دن میں کئی بار بنائی جائے، یہ ہے پروفیشن ہمارا۔

ہدف رکھیں

میری امی میری پہلی اُستاد تھیں۔ پاکستانی کھانوں میں کامیاب ہونا مُجھے اُنہوں نے سکھایا اور وہ چاہتی تھی کہ میری دیوار پر 40 کلنری میڈلز موجود ہوں۔ اُن کا انتقال 4 مہینے پہلا ہوا، میں نے اُن کا دیا ہوا ہدف پورا نہیں کیا؛ ابھی میرے پاس 14 ہیں پر میں تب تک نہیں رُکوں گا جب تک میں ہدف پورا نا کر لوں۔

اپنے ساتھیوں سے سیکھیں

اپنا منہ بند اور کان اور آنکھیں کھلی رکھیں۔ یہ اُصول میں آج بھی لے کر چلتا ہوں؛ میں بولتا کم ہوں پر غور سے سُنتا اور مُشاہدہ کرتا ہوں۔ جب میں نے یہ فیصلہ کیا کہ مُجھے شیف بننا ہے تب میں نے شیف نوید سے رابطہ کیا جو کہ ایک مشہور پاکستانی ریسٹورینٹ میں سوس شیف ہیں۔ اُنہوں نے مُجھے مشورہ دیا کہ مُجھے COTHM جانا چاہیے۔ پاکستان کے کلنری اسکولوں میں سے اولین۔ وہ شروع کے دنوں میں میرے رہنما رہ چُکے ہیں، اُنہوں نے میری کئی تکنیکی چیزوں اور کانٹینینٹل ڈشز تیار کرنے میں مدد کی؛ اُنہوں نے ریسرچ کے لیے مُجھے انٹرنیٹ استعمال کرنا بھی سکھایا۔ میں بھی نوجوان شیفس کو معلومات اور علم پھیلانے پر حوصلہ افزائی کرتا ہوں۔

کامیابی کے لیے ناکامی کا سہارا لیں

میں شیف آف دا ایر پاکستان کے لیے قریباً دو مرتبہ کچھ فرق سے ہار گیا تو میں نے ججوں سے وجہ معلوم کی تو اُنہوں نے مُجھے کہا کہ جیتنے والے مُجھ سے کُچھ بہتر تھے۔ میں نے اُنہیں بتایا کہ یہ ٹروفی میرے لیے کتنی اہم ہے اور اسے سنمبھال کے رکھیں کیوں کہ میں جلد ہی جیتنے والا ہوں اور میں جیت ہی گیا آخر کار۔

chef-falak-gohar-shares-his-tips_unilever foodsolutions_insert 1

شیف کی زُبان سیکھیں

میں پاکستان میں جب ٹرینی تھا، میں کولڈ سیکشن میں کام کر رہا تھا اور ہمارے ایک سینیئر شیف نے مُجھے تمام بریڈ/ ڈبل روٹیوں پر سوپ لگانے کو کہا۔ میں گھبرا گیا؛ میں نے اُن سے سوال کیا اور اُنہوں نے واپس بڑے غصے سے مُجھے دیکھا اور کہا کہ کیا مُجھے آپ کو پھر سے درخواست کرنی ہوگی؟ میں ڈر گیا اور بھاگ کر دُکان سے تھوک کے حساب سے صابن لے آیا اور تمام ڈبل روٹیوں پر صابن لگا دیا۔ میں آپ کو بتا نہیں سکتا کہ اس کے بعد کیا ہوا پر مُجھے جلد ہی پتا چلا کہ شیف کی زبان میں سوپ لگانا مایونیئز لگانے کو کہتے ہیں۔

تبدیلی کو اپنائیں

اپنا دماغ کُھلا رکھیں اور نئی چیزیں آزمائیں۔ پاکستان میں کئی شیف آج بھی وہی تکنیکیں استعمال کر رہے ہیں جو اُنہوں نے 15 سال پہلے سیکھی تھیں پر دنیا میں کھانے پکانے کے طریقے کار بدل اور بہتر ہو چُکے ہیں اور ہمیں اب اُن کے مُطابق چلنے کی ضرورت ہے۔

کام / زندگی کے عدم توازن کو قبول کریں

میرا خیال ہے کہ توازن نہیں ہو سکتا۔ اگر آپ اس فیلڈ میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو یہ مت سوچیں کہ آپ 9 گھنٹے کی شفٹ کے بعد گھر وقت پر جا سکتے ہیں۔ یہ 16 گھنٹے کا تھکا دینے والا دن ہوگا۔ میں یہ قربانی دینے کے لیے راضی ہوں کیوں کہ میں خوش ہوں اور مُجھے اس کام سے پیار ہے۔

اپنے اجزاء اور وسائل سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھائیں

استعمال کے لیے تیار مصنوعات نے ہماری زندگی آسان بنا دی ہے۔ ہم ڈیمی گلیس ساس، چکن اسٹاک کیوبز اور چکن اسٹاک پاؤڈر استعمال کرتے ہیں؛ یہ ذائقے کو بڑھا دیتے ہیں اور تمام ڈشز میں یکساں ذائقہ دیتے ہیں۔

شیف کے بارے میں

پاکستانی شیف فلک گوہر کو پاکستانی کلنری منظر کا فخر قرار دیا گیا ہے۔ گورمے کیٹرنگ کمپنی میں اس وقت سوس شیف ہیں، وہ اپنے والدین کو اپنے کیٹرنگ بزنس کے لیے کھانا پکاتا دیکھتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں۔ 31 سال کی عُمر میں ہی وہ ایک کامیاب شیف ہیں اور کئی کلنری کامیابیاں اپنے نام کر چُکے ہیں، جس میں شامل ہے UFS’s 2016 چکن ایکسپرٹ۔ پریکٹس اور کڑی محنت پر یقین رکھنے والے، وہ پاکستانی کُزین کو ایک نئی اونچائی پر لے کر جانے کے لیے کوشاں ہیں۔

شیف فلک گوہر کرسپی چکن کے بُہت بڑے فین ہیں، اگر آپ بھی ہیں تو یہ چکن شیش تاؤک ریپ ریسیپی ایک بار آزما کر دیکھیں۔

Chef Falak Gohar shares his tips for new chefs | Unilever Food Solutions Pakistan

01:33

ہوم
ریسیپیز
شاپ
کارٹ
مینیو