ڈائنر ڈیمانڈ

کسٹمزر آپ کے مینیو پر ہمیشہ پلانٹ بیسڈ آپشنز دیکھنا چاہتے ہیں اور نہ جانتے ہوئے بھی انہیں اس میں پروٹین شامل چاہیے ہوتا ہے۔ ایک حالیہ منٹیل سروے کے مطابق ۳۸ فیصد ڈائنرز کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنے کھانوں میں پلانٹ بیسڈ پروٹینز کو شامل کریں اور ۵۰ فیصد سے ذائد ڈائنرز چاہتے ہیں کہ باہر کے کھانوں میں زیادہ سے زیادہ گوشت اور ڈیری کے متبادل ملیں۔ 

ب وقت ہے غذائیت اور فلیور سے بھرپور کھانے پیش کرنے کا۔ ماڈرن جعلی گوشت والے کھانوں کا استعمال جو دکھنے میں اور ذائقے کے لحاظ سے گوشت  جیسے ہوتے ہیں لیکن اصل میں نہیں ہوتے، اب پرانا اور آزمایا ہوا طریقہ ہے۔ دوسرا طریقہ انہی پروٹینز کو کھانوں میں اضافہ کرنا ہے جو ہم پہلے سے ہی پکا رہے ہوں۔ بینز، پھلیوں، میووں اور بیجوں میں پروٹین پایا جاتا ہے، لہذا بین برگرز، فلافل، دھل اور نٹ پیسٹس کو بھی مینیو میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ اور سوچیں تو بہت سے اور بھی پلانٹ بیسڈ پروٹینز آپ کے کچن میں موجود ہو سکتے ہیں۔

ایڈمامے پھلیاں


سوئے ہر شکل میں ملتا ہے۔ جاپانی کھانوں کا پسندیدہ، اڈیمام بینز کو کچے سوئے بینز کو ابلا کر یا اسٹیم میں پکا کر تیار کیا جاتا ہے جس سے ایک سادہ سا ایپیٹائزر بنایا جاتا ہے۔ سوئے بین ملک اور دہی ڈیری کے بہترین متابدل ہیں اور سوئے پیسٹس جیسے کہ میسو، سوپ اور اسٹیو میں ایک بھرپور امامی فلیور شامل کرتا ہے۔ 

آپ سوئے کو اپنے شروعات کے کھانے  کا خاص جز بھی بنا سکتے ہیں افر اس کو ٹوفو یا ٹیمپیح کے طور پر استعمال کیا جائے۔ سوئے پراڈکٹس، جو کری اور فرائیڈ کھانوں کے لیے بہترین ہوتے ہیں، ن کا فائدہ یہ ہے کہ وہ شامل فلیورز کو جذب کر لیتے ہیں جن سے آپ کے کھانے کا ذائقہ بڑھ جاتا ہے۔ 

گو گرین

بند گوبھی نمک چھڑکی ہوئی

بہت سے گہری ہری پتوں والی سبزیوں میں پروٹین موجود ہوتا ہے۔ یہ اپنے طور پر سائیڈ ڈشنز بن سکتی ہیں۔ بنائیں کرنچی کیل کرسپس، بروکلی ٹیمپورا ڈپنگ سوس کے ساتھ یا پھر اسٹر فرائیڈ چائینیز کیبیج سائیڈ۔ یہ سبزیاں باریک کاٹ کر سوپ اور ریزوٹو کے ساتھ بھی ذائقے دار لگتی ہیں۔ آپ کو ملے پروٹین ہی پروٹین اور آپ کے مینیو کو چوری کی صحت۔  

بریڈ

صرف بریڈ کے زریعے بھی آپ اپنے لنچ مینیو میں پروٹین کی مقدار بڑھا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر خمیری روٹی میں سفید روٹی کی مقابلے میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ کنوا بریڈ ایک کم اسٹارچ اور زیادہ پروٹین کے ساتھ روایتی بریڈ کا متبادل ہے جو آپ کے گلوٹن فری ڈائنرز کو بہت پسند آئے گا۔

خمیری روٹی

اوٹس

دلیے کی پین کیکس

مکمل پروٹین نہ ہونے کے باوجود اوٹس میں چاول اور گندم کے مقابلے میں زیادہ اعلی' کوالٹی پایا جاتا ہے، یہ فاِبر سے بھرپور ہوتے ہیں۔ ان کو ویجی برگر پیٹیز میں شامل کریں، فرائیڈ آئٹم کی کوٹنگ کے طور پر استعمال کریں ےا ان کو پیس کر آٹے کے متبادل کے طور پر کوئچز اور پین کیکس میں استعمال کریں۔ 

ایکوافابا اور چنے

ایکوافابا اور چنے

چنے ہمارے خطے کے لیے کوئی انوکھی چیز نہیں ہیں اور آپ شاید کینڈ چنے اپنے کچن میں استعمال بھی کرتے ہوں گے۔ اب وقت ہے اس کے فائدے حاصل کرنے کا۔ ایکوافابا وہ پانی ہوتا ہے جو آپ بینز کے کین میں سے چھانتے ہیں۔ اس کو ضائع کرنے کے بجائے اسے شیرہ بنانے میں، فومنگ کے لیے، بائنڈنگ اور گاڑھا کرنے کے لیے استعمال کریں۔

کاربوہائڈریٹس، پروٹینز اور دوسرے پلانٹ سولڈز کا حامل جو کوکنگ کے دوران بیجوں سے پانی میں شامل ہو جاتے ہیں، ایکوافابا ایک بہترین ویگن تھکنر ہے اور اکثر انڈے کے متبادل کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

اس کو پھینٹ کر چوکلیٹ اینڈ ایووکاڈو ویگن موز بنا کر ایک بہترین ڈیزرٹ تیار کریں۔

 

ہوم
ریسیپیز
شاپ
کارٹ
مینیو